پوسٹ – 2021-04-05

زہریلے تعلقات کو تلف کیجئے
پانچویں قسط
ابلاغ/کمیونی کیشن /گفتگو سے عاری تعلق۔
کمیونی کیشن کی قلت/گفتگو /بات چیت سے ، عاری رشتہ ، تعلقات کا واہمہ تو ہو سکتا ہے ، پر تعلق نہیں ۔
مستقل /بےوجہ، بےعزتی/رسوائی
متواتر بے عزتی /رسوائی ، تعلق کی ایک بنیادی ضرورت کو کھا جاتی ہے ، جس کا نام ہے ، عزت نفس، جو کہ افراد کے علاوہ ، رشتے کی بھی ہوتی ہے ، طرفین کی ذاتی ، خودداری کے ساتھ ساتھ ، رشتہ/تعلق بھی ، ایک عزت کا متقاضی ہوتا ہے ۔
باہمی اجتناب/احتراز
اگر آپ کا زیادہ تر ، وقت ایک دوسرے سے اجتناب کرتے ہوئے گزرتاہے تو، آپ کو ایک بار پھر سے سوچنے کی ضرورت ہے کہ ، یہ سب کس طرف جا رہا ہے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.