پوسٹ – 2021-04-11

“خونی” رشتے nnپانچویں قسطnnپانچویں نشانی nnاپنے خوابوں کی کرچیاں / محرومیاں ، دوسروں کے وجود میں گھونپ دیناnnمجھے بہت زیادہ زنانہ شوق نہیں ، میں ٹام بوائے ٹائپ ہوں ، پر مجھے ، ہر وقت زرق برق رکھا جاتا رہا ، اسلیے نہیں کہ میں اچھی لگوں ، اسلیے کہ ، لوگوں سے تعریف ملے اور میرے ساتھ یہ سب کرنے والوں کو تعریفی کلمات نصیب ہوں ، ان کی اپنی تسکین ہو
تمھیں جو مواقع ملے ہیں ، وہ ہمیں نہیں ملے تھے ، اس لیے ، جب تک تم کوئی پروفیشنل ڈگر ی نہیں لے لیتے ڈاکٹر / انجئنر نہیں بن جاتے ، اس وقت تک ، وہ کرو جو کہا جا رہا ہے ، اس کے بعد اپنی مرضی کرلینا
یہ جملے اور سیناریو آپ کے سامنے سے گزرے ہوں گے nاکثر خونی رشتے دار ، دوسروں اپنے خواب یا محرومیاں کیش کروانے کے چکر میں ہوتے ہیں nان سے امیدیں لگا بیٹھتے ہیں ، پر یہ امیدیں اس آدمی کے فائدے کے لیے نہں ہوتیں جس سے لگاتے ہیں nبلکہ اپنی خودغرضانہ ضروریات اور خوابوں کی کرچیاں سمیٹنے کے لیے ہوتی ہیں
ایسے خود غرض اور خود پسندی کا شکار افراد کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا
کہ اس کے زیر سایہ رہ کر ، اس کے ساتھ رہ کر ، کوئی کچھ سیکھ جائے ، اپنی سوچ سے کام کرنا ، اپنی کیفیات اپنے جذبات و اہداف کو سمجھنا شروع کر ےوقعت کو پہچانے
بلکہ ایسے افراد کے زیرسایہ رہنے والے لوگ ، محض ، خودغرضی اور نرگسیت پسندی ، کی ہی اک شاخ بن جاتے ہیں nاور ان کی اپنی ذات فنا ہوجاتی ہےnn- جاری ہے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.