تحریر حامد حسنnnآن لائن کوئی ایک سکل سیکھنا اپنے آپ پر لازم کر لیں۔۔۔
آپ دنیا کی کسی بھی فیلڈ سے وابستہ ہیں۔۔۔ کہیں پر کوئی بھی جاب کر رہے ہیں۔۔۔ کسی بھی شعبہ سے تعلق رکھتے ہیں۔۔۔ کوئی بھی کام کرتے ہیں۔۔۔ آپ کا اپنا فزیکل بزنس ہے یا کچھ بھی۔۔۔
بس ایک کام لازمی کریں اور ضرور کریں
کوئی بھی ایک ڈیجیٹل سکل سیکھ لیں کیوں کہ موجودہ دور اور آنے والے وقت میں سب سے زیادہ سکوپ اورانقلاب ڈیجیٹل فیلڈ میں ہے۔۔۔
جیسے دو سالوں سے کورونا وباء، لاک ڈاون کی وجہ سے دنیا بھر کے فزیکل بزنس متاثر ہوئے ہیں۔۔۔ فزیکل بزنس سے وابستہ لوگ حد سے زیادہ پریشان ہیں۔۔۔
لیکن آن لائن فیلڈ میں اتنا ہی کام بڑھا ہے۔۔۔
کیوں کہ دنیا بھر کا تعلیمی نظام آن لائن منتقل ہوچکا ہے۔۔۔ بہت ساری ای کامرس کمپنیاں وجود میں آئی۔۔۔بہت سے فزیکل بزنس آن لائن پر منتقل ہوگئے۔۔۔۔ بہت سے فزیکل بزنسز کا وجود مکمل ختم ہوکر آن لائن جہت اختیار کرتا جا رہا ہے۔۔۔
اس لئے آن لائن فیلڈ میں آنے والے وقت میں بے تحاشہ سکوپ ہونے والا ہے اور بہترین انکم اسی فیلڈ سے وابستہ ہے۔۔۔
اگر آپ کے پاس فارغ اوقات موجود ہیں تو آپ کچھ وقت لگا کر کوئی ایک سکل لازمی سیکھ لیں۔۔۔
اگر وقت نہیں تو اپنے مستقبل کے لئے وقت فارغ کریں اور اس فیلڈ میں ضرور قسمت آزمائی کریں۔۔۔
یقین مانیں آپ کا ڈیجیٹل فیلڈ کو دیا ہوا آج کا ایک گھنٹہ کل کو آپ کے لئے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔۔۔
کیوں کہ مستقبل میں فضول کاموں۔۔۔ لایعنی مشاغل۔۔۔ اور بے کار میں وقت برباد کرنے کا صرف پچھتاوا ہی ہوتا ہے۔۔۔۔n آپ چاہے کسی بھی شعبہ سے وابستہ ہیں۔۔۔ اچھی سے اچھی سیلری اور جاب کیوں نہ ہو۔۔۔ جاب اور سیلری پر بھروسہ اور اعتماد کرنا بہت بار پچھتاوے کا باعث بنتا ہے۔۔۔ کیوں کہ جاب اور نوکری کبھی قابل اعتماد نہیں ہوتی کسی وقت بھی پانسہ پلٹ جاتا ہے۔۔۔
اس لئے بار بار گزارش کرتا رہتا ہوں کہ کوئی بھی ایک سکل ضرور بہ ضرور سیکھ لیں ان شاء اللہ عمر بھر مزے کریں گے۔۔۔
حامد حسنnnنوٹ : گزارش وزارش والی زبان حامد بھائی جیسے شریف اور نفیس آدمی کی ہو سکتی ہے، تحریر میری ہوتی تو لکھت
سیکھنا ہے۔ سیکھو، نہیں سیکھنا، چڑھو۔۔nnلیکن چونکہ یہ تحریر میری نہیں اس لیے نہین کہوں گا کہ
سیکھنا ہے تو سیکھو ورنہ چڑھو۔۔۔nHamid Hassan
پوسٹ – 2021-04-28
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد