پوسٹ – 2021-05-01

بنی اسرائیل تو حقیقی معنوں میں بندر بنا دئے گئے تھے ، کہا جاتا ہے کہ ، وہ اپنے عزیزوں کو پہچانتے بھی تھے ، ، روتے ، افسوس کرتے تھے کہ ،یہ کیا ہوگیا ہمارے ساتھ ، بس بولتے نہیں تھے کیوں کہ ، بندر ہوگئے تھے ، پر شعور انسان والا باقی تھا ، لیکن nفطرت اور شکل دونوں میں ، خوائص بندروں والے آگئے تھے ، nجینیٹکس / ڈی این اے ، پر جس لیول کی ریسرچ ہو چکی ہے ،
اعضا کی پیوند کاری ، شیپ شفٹنگ کی تھیوری ، کراس بریڈنگ ، کلوننگ ، پتا نہیں کیا کیا تو انسان خود کرچکا ہے ،
اس کے بعد بھی اگر ، کوئی خدا کے اس “کن” پر سوال اٹھائے کہ nبندر کیسے بن گئے ہوں گے ، تو اس پر ہنسی ہی آتی ہے کہ ، واقعی اللہ لٹھ نہیں مارتا، مت ماردیتا ہے
بہرحال ، nاگر استعاراتی معنوں میں کوئی قوم ، بندر بنائی جا چکی ہے تو، وہ بنی اسرائیل پارٹ ٹو ہے ، جو برصغیر پاک وہند میں جگہ جگہ نظر آئے گی ، فیس بک پر تو بہت ہے ۔
کیسے ؟
بندر کی ایک جوہری خاصیت کیا ہوتی ہے ؟
نقل کرنا / ٹرک کی بتی کے پیچھے بھاگنا، nوہ بندر مسلکی ہو ، سیاسی ہوں ، یا محض مسخرے۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.