پوسٹ – 2021-05-04

خود پسند کا شکنجہ nnپہلی قسطnnرشتہ/ تعلق/صنف سے قطع نظر، درج ذیل، مراحل، کوئی بھی نارسسٹ/خود پسندی/نرگسیت کا شکار شخص، تعلق کو ابیوز کرنے کے لیے سر کرتا ہے،nnایسے اشخاص تعلق کا آغاز کیسے کرتے ہیں
اور نرگسیت کے شکنجے کو کسنے کے چند مراحل کیا ہیں۔nnنارسسٹ (نرگسیت / خودپسندی کا شکار شخص) ،کسی بھی ریلیشن شپ ، میں ،اپنے شکار کے گرد شکنجہ، درج ذیل مراحل میں کستا ہےnnضرورت سے زیادہ تعریف / چاپلوسی ، چرب زبانی اور اس۔ کے بارےمیں مٹھاس بھری باتیںn ان پہ پوری توجہ کا ارتکاز کردیتا ہے، مستقلا میسجز، تحفے، کالز وغیرہ ۔
اپنے راز/ کہانیاں جو خواہ سچی ہوں یا مصالحہ ڈالا ہو شئیر کرتا ہے، تاکہ شکار کو ‘خاص’ محسوس کروائے۔nnبدلے میں، آپ ان سے اپنی عمیق ترین ‘ان سیکیورٹیز’ ، شخصی کمزوریاں، اپنی ہر طرح کی خواہشات، کھول کر رکھ دیتے ہو، جسے وہ محفوظ کرلیتا ہے، بعد میں اسے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے لیے، آپ کے کمزور پہلووں کو ، آپ پہ نفسیاتی برتری(کنٹرول) حاصل کرنے کے لیے۔۔n(امیجن کریں، اس ماہر نفسیات کا بھیانک روپ، جسے آپ کی شخصیت کے کمزور ترین پہلو، اور صرف کمزور ترین پہلو ہی، آپ کے اپنے رشتے داروں نے، مینی پولیٹ کرکے بتائیں ہوں, اپنا کچھ نہ بتایا ہوتواس ماہر نفسیات کو، کہ کیا وہ آپ کی مدد کرے گا یا آپ اس کے لیے محض ایک ‘کیس’ہوگے ، سی وی موٹی کرنے کے لیے’nخیر واپس آتے ہیں نارسسزم پہ۔nnنارسسٹ یعنی خودپسند(نرگسیت کا شکار) شخص، جسے ہنی مون فیز بھی کہتے ہیں، جس کا تذکرہ اوپر کیا کہ، آپ کو سپیشل فیل کروائے گا۔
آپ بہتر نہیں، ںہترین محسوس کروگے، خوبصورت، قابل محبت، جیسے آپ کو آپ کا سول میٹ مل گیا ہے، لیکن، یہ دراصل آپ کوnSole mat( جس پر تلوے اور چپلیں رگڑتے ہیں) بنانے کا آغاز ہوگا۔nn . اس تکنیک کو، دھماکہ محبت کہا جاتا ہے، محبت کی بمباری، یعنی ہنی مون والے مرحلے میں، nنارسسٹ ، آپ جیسا بننے کی کوشش کرتا ہے، آپ کی دلچسپیاں، اپ کی اقدار، آپ کی خصائل، میچ کرتا ہے تاکہ آپ کو باور کروایا جا سکے کہ وہی ہے آپ کا واحد آئڈئیلnn- جاری ہے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.