پوسٹ – 2021-05-07

خود پسندی کا شکنجہnnنویں قسطnnیاد رکھیں، ایک عادی نارسسٹ (ٹریک ریکارڈ کے مطابق) اس چیز میں ماہر ہوتا ہے کہ آپ سے جعلی ہمدردی جتائے، آپ کو اپنی سپورٹ شو کرے، آپ پہ اپنا خراب تاثر، ٹھیک کرنے کی کوشش کرے، اور بارہا یہ باور کروائے، کہ وہ آپ کا خیر خواہ ہے، زندگی نے آپ کو ,اس کی صورت میں ایک تحفہ دیا ہے ، آپ کو اس کی قدر کرنی چاہئے،وغیرہ وغیرہ۔
وہ آپ کو باور کرواتا ہے، کہ وہ ،آپ کو آئیڈیل سمجھتا ہے، آپ بھی اسے آئیڈیل سمجھیں، nیہ سب بس اس وقت تک ہوتا ہے، جب تک آپ گمراہ ہو کر، اس کے جال میں دوبارہ نہ آجائیں، اور پھر وہ آپ کو اصل رنگ نہ دکھادے۔
جب نقاب سرکتا ہے، تو اپ پھر ان سے سوالات کرنا شروع کرتے ہیں،
ان کے ںدلے رویے، کے بارے میں، تو وہ اپنے اچھے امیج (زعم تقوی) کے وہم کو بچانے کے لیے، اپنی سماجی ساکھ کو چاک ہونے سے محفوظ رکھنے کے لیے،آپ کی ذات کی تحقیر شروع کرتے ہیں، nدلچسپ بات یہ ہے کہ نارسسٹ کے ساتھ تعلق میں آنے والے اس سرد و گرم فیز میں، یہ بھی ممکن ہے کہ کبھی وہ آپ کے ساتھ
انتہائی، گرم/گرم جوش طریقے سے اپنی سپورٹ ، خلوص، محبت کا اظہار کرے گا ، وجہ (سوشل امیج)، اور سرد والے فیز میں انتہائی خاموشی سے ، خفیہ انداز میں، دوسروں کے انباکسز میں جا کر/ پرسنل ملاقاتوں کے ذریے ، براہ راست آپ سے ٹھنڈے لہجے میں گفتگو کر کے، اپ کو کارنر کرے گا، تحقیر کرے گا ،ٹھٹھا اڑائے گا۔
خفیہ اور ڈھکی چھپی حقارت کی ایک چھوٹی سی مثال/کیس اسٹدی، جو موصول ہوئی، اگلی قسط میں پیش کی جائے گی۔nn- جاری ہے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.