خود پسند کا شکنجہnnگیارہویں قسطnnجیسا کہ گزشتہ قسط میں کراچی کی ایک مثال سے واضح کیا گیا ، کہ خود پسندی کے ذہنی عارضے کا شکار یا نارسسزم کے مریض، آپ کو کس طرح بے وقعت کرسکتے ہیں ،خفیہ انداز میں ،انتہائی اچھا سلوک اختیار کرکے، کہ آپ ان کی شخصیت کا یہ پیٹرن بالکل ہی مس کر دو۔nnدیکھنے سننے والے ، ان کی بے رحم اور تحقیر آمیز گفتگو، کو بھی لطیفہ،ہلکا پھلکا مذاق ہی سمجھیں گے ، لیکن دراصل وہ محض آپ کی ذلت ہوگی اور وہ لوگ، یہ کام ، نتایج کے ڈر کے بغیر کرسکتے ہیں، کیونکہ دوسروں کے لئے تو وہ لطیفہ ہے
لوگ، اسے یہ کہہ کر نارملائزکریں گے، کہ اتنی سی بات ہے، ہلکی پھلکی بات، مزاق ہو رہا ہے تم سے، اس بات کا برا کیوں مانتےہو، یہ رویہ، تماشائیوں کو اس وقت تک، تماشا لگتا ہے، جب تک انہیں تماشا نہ بنایا جائے،پھر انہی تماشائیوں کو اخلاقیات یاد آجاتی ہیںnnنارسسٹ، آپ کو مختلف القابات سے نواز رہا ہوتا ہے، آپ کی ہر حرکت پر بے جا تنقید کر رہا ہوتا ہے، یہ جانتے ہوئے، کہ آپ کو ناپسند ہے، وہی حرکات کررہا ہوتا ہے، مثلا بہت سے پارٹنرز کو دوسروں سے فلرٹ پسند نہیں ہوتا، آپ کا نارسسٹ پارٹنر اپ کے پیٹھ پیچھے، اور آپ کے عین سامنے کرتا پھر رہا ہوتا ہے، پھر ایک دم وہ غائب ہو جاتا ہے ، آپ کو خاموش اذیت دیتا ہے، nبہت سے ایسے مخصوص یا رینڈم مواقع پہ جب اپ ان سےان کی حرکتوں کا حساب لینے کا تہیہ کرتے ہیں،ان کے غیر مستقل مزاج رویے ان کے، عجیب سے رویئے، کو پوائنٹ آوٹ کرتے ہیں، تو وہ ، nایک ٹکنیک سے کام لینا شروع کرتے ہیں اس ٹیکنیک کو triangulation – nکہا جاتا ہے، وہ کسی تیسرے کردار کو اینٹر کرتے ہیں، محض اپنی وقعت شو کرنے کے لیے، آپ کو جیلس کرنے کے لیے ، nیہ اجنبی بھی ہو سکتے ہیں، ان کے رشتہ دار بھی ہو سکتے ہیں، کولیگز، اور ضروری نہیں کہ یہ کوئی ایسا معاملہ ہے ،جس میں ایک رومانٹک پارٹنر، دوسرے کو جیلس کررہا ہے،یہ کسی بھی تعلق رشتے میں ہوسکتا ہے کہ نارسسٹ فریق ،آپ کو بے وقعت کرنے کے لیے، کسی قریبی دوست، کسی مخالف جنس، حتی کہ اپنی فیملی تک کے لوگوں کا سہارا لے سکتا ہے، جی ہاں، نارسسٹ کا بیمار ذہن اس حدتک نیچے جا سکتا ہے، انکی کوئی لمٹ نہیں ہوتی۔
اب وہ شخص کوئی بھی ہو، اس سے ان کا کوئی تعلق، کوئی بھی رشتہ ہو وہ یہ ضرور، میک شیور کرتے ہیں کہ، انہوں نے اپنا چارم اس شخص، ڈالا ہو، یعنی سوشل امیج، اچھا رکھا ہو، یا اس شخص کا ان سے مفاد وابستہ ہو، یہ ٹرائینگولیشن، وہ آپ کو دکھانا، سنانا،۔ باور کروانا چاہتے ہیں۔nn- جاری ہے
پوسٹ – 2021-05-07
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد