آج سے چند ماہ قبل ایک بھائی صاحب نے ویب سائٹ کو ٹھیک کرنے کے لیے معاونت چاہئے ۔۔ میٹنگ اور ڈسکشن کے انتہائی شوقین تھے ۔۔ میں نے میٹنگ سے معذرت اور کام میں اعانت کا اظہار کردیا ۔۔ کل ملا کر کچھ تیس ای میلز اور کچھ اسکائپ کال ہوئیں میرے اور ان کے بیچ۔۔ صرف اک ای میل کا احوال سنئے ۔۔ تاکہ کارپوریٹ ماحول میں کام کرنے والوں کی ذہنی قلعی کھلے ۔۔یہ میں سب کے لیے نہیں کہہ رہا۔۔ کارپوریٹ نے مجھے ایسے ایسے اساتذہ کرام سے نوازا ہے کہ میں ان کی رفاقت پر جتنا فخر کا اظہار کروں ۔کم ہے اور ایسے اساتذہ کو بھی کارپوریٹ میں بس مجبورا ہی پنپتے دیکھا ۔ بہرحال کارپوریٹ سیکٹر سے منسلک اس کمپنی نے جو کہ بقول ان کے نئے آئیڈیاز کو فنڈ کرتی ہے لیکن اپنا حال یہ ہے ۔۔ کہ ایک ای میں میں نے ان سے کہا کہ موجودہ ویب کے اسکرین شاٹ بھیج دیں ۔۔ تاکہ میں صورتحال کا معائنہ کرکے آپ کو بتا سکوں کہ پرابلم ، خرچہ اور وقت کیا لگے گا
آپ لوگ یقین کریں یا نہیں ۔۔ ان صاحب نے پانچ اسکرین شاٹ الگ الگ ای میل میں بھیجے اور وہ اسکرین شاٹ کیا تھے کہ ایک مانیٹر کی اسکرین کی تصویر کھینچی گئی دِی تھی جس میں وہ ویب سائٹ کھلی ہوئی تھی ۔۔ nnمیں آج بھی سوچتا ہوں ۔۔ ایک اتنی بڑی کمپنی کے ایک ایگزیگیٹو لیول کو پرنٹ اسکرین بٹن کی لوکیشن نہیں معلوم ؟ nnایمان مزید تازہ ہوگیا کہ اس طرح کے لوگ ہی زیادہ تر میٹنگ اور ڈسکشنز پر زور دیا کرتے ہیں ۔۔ nnحیران نہ ہوں یہ صرف ایک کمپنی کی پچیس ای میلز میں سے ایک کا احوال ہے
پوسٹ – 2016-11-01
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد