پوسٹ – 2021-05-16

خود پسند کا شکنجہ – Narcissistic Personality Disorder – NPDnnاٹھارہویں قسطnnایک چیز یاد رکھیں ، nکسی بھی طرح کے رشتے /تعلقات کی ، حساسیت ، اس میں آنے والی اونچ نیچ ، نارمل زندگی کا حصہ ہے ، آپ کی اور آپ کے پارٹنر/رشتے دار کی ہم آہنگی نہ بن پا رہی ہو ، یا صرف اور صرف ، جذباتی عدم دستیابی ، جو اکثر تعلقات میں ، مختلف وجوہات کی بنا پر ، برپا ہوجاتی ہے ، nاس چیز کو ، کسی طور، ، خود پسندی کے ذہنی عارضے ، جذباتی استحصال ، وغیرہ سے ، منسوب کرنے کی ضرورت نہیں ، nآسان الفاظ میں یوں سمجھیں ، ہر طرح کا ، نارسسٹ،، سوشیو پیتھ، سائیکو پیتھ ، جذباتی طور پر ، عدم دستیاب ہوتا ہے ، لیکن ، ہر غیر جذباتی ، شخص، nNPD کا مریض ، Sociopaths،یا psychopathn نہیں ہوتا
کیوں کہ ،آپ کو بہرحال ،ان ، مشاہدات کے دوران خود کو ، ماہر نفسیات سمجھنے سے گریز کرنا ہے ،،n اکثر، پاکستانی ماہر نفسیات کا ، چولہا ، جل ہی دوسروں کو ذہنی مریض قرار دے کر رہا ہوتا ہے ، تو آپ اپنے آپ کو ، اس قماش کے افراد سے الگ ہی رکھیں
بات یہ ہے کہ ، اک شخص جذباتی طور پر عدم دستیاب ہے ، ضروری نہیں وہ ، NPD کا شکار ہو ، ہو سکتا ہے وہ نیتا ایسا نہ کررہا ہو ، nلیکن NPD کا مریض ، بہرحال معصومیت یا لاعلمی میں ایسا نہیں کرتا
اصل گیم ہی نیت کا ہے یا پھر، ایک اور پہلو یہ ہے کہ ، nNPD کا مریض ، فطرتا اذیت پسند ہوتا ہے ، خود کو بدلنے کی ، اہلیت سے عاری ہوتا ہے nیا پھر ان کی نیت ہی نہیں ہوتی خود کو صحیح کرنے کی nnان مضامین میں ، روز مرہ ، کا غصہ ، رشک ، حسد، یا کسی طرح کا ، صحت مندانہ ، تنازعہ ، جو کہ ، رشتے کی بڑھوتری کی طرف جائے ، مسئلے کے حل کی طرف جائے ، اس nکوnNarcissistic Personality Disordernنہیں کہا جا رہا
یہاں اس شخص کی بات ہورہی ہے ، جس کی حقیقی زندگی کا، مقصد، اپنے شکارکو ، اپنی موزی شخصیت کے دام میں لے کر ، انتہائی بے وقعت، تباہ کن ، اور ، سبوتاژ کردینے والے حربے آزما کر اس کو اپنے قابو میں رکھنا ہو ۔
ایسا شخص خود کو ، کیوں نہں بدلتا ، کیوں کہ ، اس کو ، ایسے رویوں کا، پھل ملتا ہے ، انہیں ، مینی پولیشن سوٹ کررہی ہوتی ہے nn- جاری ہے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.