خود پسند کا شکنجہ – Narcissistic Personality Disorder – NPDnnچوبیس ویں قسط nکچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ ، nNPD – Narcissistic Personality Disorder کا شکار ، کیا خود ، “مظلوم” ہو سکتا ہے ؟۔
کیا اسے مظلومیت کا مارجن دیا جانا چاہئے ؟۔nnکیا ان کے ساتھ ، نرم خوئی / ہمدردی کا معاملہ کرنا چاہئے ؟nnیہ وہ سوال ہیں جو اکثر، لوگوں کو کنفیوز کردیتے ہیں ، اور وہ خود کو یہ کہہ کر ، تسلیاں دیتے ہیں کہ ، کیا ، نارسسٹ افراد اپنے عارضے کی وجہ سے ، بذات خود مظلوم/شکار/قابل رحم نہیں ؟ nبالکل انہی افراد کی طرح، جن کو وہ ، اپنے زہر کا نشانہ بناتے ہیں nاس کا کھلا ڈلا چیختا چلاتا جواب ہے nنہیِں ، ہرگز نہیں ۔nnوجوہات اس کی یہ ہیں nان کی بے قعتی اور زہر کا شکار فرد، ان کا نام ملیامیٹ نہیں کرتا، محض لطف کے لیے ، سنسنی کے لیے ، ان کو رسوا نہیں کرتا
جب کہ نارسسسٹ کرتے ہیں اور کامیابی سے کرتے ہیں
انتہائی بے حسی کے ساتھ ، شکار کی شخصیت کے بہت سے پہلو تباہ کردیتے ہں nبغیر کسی پچھتاوے کے nخود پسندی کے عارضے کا شکار افراد اپنے جس بھی زخم کی وجہ سے یہ سب کررہے ہوتے ہیں ، اس کی تکلیف سے کہیں زیادہ ،تکلیف دہ عذاب سے وہ اپنے شکار کو گزارتے ہیں nہو سکتا ہے ان کا بچپن ، بہت تکلیف میں گزرا ہو، کسی وجہ سے ، ماضی زخم خوردہ ہو nلیکن ، بہت سے ، اپنے ماضی کے مظالم کے بارے میں جھوٹ بھی بول دیتے ہیں nتو ہم ان پر اعتبار نہیں کرسکتے nاور ویسے بھی این پی ڈی تھیوری کہتی ہے کہ ، اس کا کوئی ، بہت مرکوز یا مخصوص قسم کا جوہر یا منبع نہیں ہوتا
یہ ، نظر انداز بچے میں ابھر سکتا ہے nہی بہت لاڈوں سے پالے میں بھی آسکتا ہے nدونوں طرح کے کیسز دیکھنے میں آتے ہیں nnاب چونکہ ، متعین نہیں ، اس لیے ، ہم مشاہدات ہی کرسکتے ہیں ، نہ کہ ان کی کہانیوں پہ یقین nکہ کون بگڑا ہوا ہے ، کون ادھڑا ہوا ، nپھر، اطراف کا ماحول ، افراد ، معاشرہ ، مزاج ، بائیولوجی ، یہ سب بھی میٹر کررہا ہوتا ہے nاگر پھر بھی کوئ nاخلاقیات کا مارا ، ان نارسسزم کو حقوق العباد کا مارجن دے کر، nبچانا چاہ رہا ہو تو اسے چاہئے ، کہ ، ایسے افراد کو مائل کرے کہ بھئی بچپن میں کوئی زخم لگا ہے تو اس کا علاج کروا، nایڈا توں جوکر دا پتر نہ بن کہ سوسائٹی میں شکار کھیل رہا ہے nآخری چیز یہ کہ ، جو حقیقتا ، ان کا شکار بنتے ہیں ، وہ ، اپنے ، برے تجربات کی تاویل نہیں تراشتے ، nیہ نشانی ہوتی ہے ، اک نارسسٹ کے وکٹم کی ، nاور نارسسٹ تاویل بناتا ہے کہ ، میرے ساتھ ہوئی ہے اب میں سب کو رگڑنے کا حق رکھتا ہوںnn- جاری ہے
پوسٹ – 2021-05-16
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد