پوسٹ – 2021-05-22

خود پسند کا شکنجہ – Narcissistic Personality Disorder – NPDnnاٹھائیس ویں قسط nnوکٹم بلیمنگ، مظلوم کو ظالم قرار دینا ، جوابی الزام تراشی / بلیم شفٹنگ nnتو کون ، میں ، خوام خواہ ، ٹائپ کے nOver concern , مذہبی معاشروں میں ، nیہ بیماری شدو مد کےساتھ پائی جاتی ہے کہ ، رہبانیت /خانقاہی / یا پھر، روحانیت کا ماسک منہ پر لگائے ، ببے جا مروت کی متعفن کیچڑ میں لتھڑے nافراد، کمزوروں پر تبلیغ کی قے کررہے ہوتے ہیں ، اس سے پہلے ، یہ جملہ کسی مذہبی نارسسٹ کا nپیسوو اگریشن جگا دے ، اس جملے کا مطلب یہ ہے کہ ، یہاں ، مظلوم ، کو “تم میں کوئی پرابلم ہوگا، پرانا ، جو ، فلاں بندے کے کریدنےسے ، پھوڑا بن کر باہر آگیا ہوگا، تمھیں ، خود میں جھانکنے کی ضرورت ہے nوالا جھنجھنا بجانے والے ، افراد بہت پائے جاتے ہیں ، nاپنی غلطیوں پر فوکس کرنا الگ بات ، اور زخم دینے والے کو مارجن دینا الگ بات ، nیہ ان افراد کو سمجھ نہیں آتی ، کیوں کہ ، نارسسٹ کا سوشل امیج اچھا ہوتا ہے ، یا پھر وہ طاقتور ہوتا ہے ، اس کے لیے صرف ہدایت کی دعا ، یا نیست و نابود والی ، خالصتا پاکستانی بیوگی سے کام چلا لیا جاتاہے ، وہی بات، دماغ ، آسان فیصلوں پر پروگرامڈ ہے ، بدعائیں آسان ہے ، ظالم کے ظلم سے صرف نظر آسان ہے ، نارسسٹ کو کھوجنا مشکل ہے ، اس کے خلاف اکٹھ بنانا مشکل ہے ، جس کو اس نے زہریلے زخم دیئے ہوتے ہیں ، اس پر ہمددردی یا خیر خواہی کا مصالحہ چھڑکنا ، آسان کام ہے ۔n“تم ایسے شخص کے چکر میں پڑے ہی کیوں ، کیا ملتا ہے تمھیں ، زہریلے لوگوں کے ساتھ تعلق بنا کر”nیہ والی وکٹم بلیمنگ آسان ہے nاور شکاری کا نقاب کھینچنے کے بارے میں سوچنا ، کوشش کرنا مشکل ، تو آسان کام کرلیا جاتا ہے کہ ، شکار کو لتاڑ دو۔nnاس چیز کو پلے سے باندھ لیں ، نارسسٹ کا آپ کو زہر سے بھر دینا ، آپ کو غلطی نہیں، nیہ ایسا ہی ہے ، جیسے یہ کہہ دیا جاتا ہے
ملک میں دہشت گرد داخل ہوگئے ہیں ، اب عوام پر پابندی لگاو ، ڈبل سواری ، دفعہ ایک سو چوالیس ، موبائل سگنل بند وغیرہ وغیرہ ، nمسئلے کا حال نہیں کرنا کہ ، دہشت گرد کیوں داخل ہو رہے ہیں ، ظاہر ہے آسان فیصلہ ہے ، عوام کو صعوبت دے دو
توایسے افراد جو وکٹم بلیمنگ کرتے ہیں ، ان سے بچیں ، اور ان پر کان نہ دھریں ، آپ نارسسٹ کو سمجھ چکے ہیں ، تو پہلا حل ، مکمل قطع تعلقی nخواہ کوئی کتنی ہی مذہبی چورن فروشی کرتا رہے ، اسے اعانت جرم کرنے والا سمجھیں
کیوں کہ ، نارسسٹ ماضی ، حال ، کے زخموں کو کریدتا ہے اور مکر کا جال بن کر مستقبل میں بھی چیرا لگانے کا پلان رکھتا ہے ، تو یہ مت سوچیں کہ ، پرابلم ، آپ کا تھا اس لیے آپ شکار ہوگئے nورنہ آپ nانتہائی ، پیچیدہ ، قسم کے nPTSD nPost traumatic Stress Disorder میں پس کر رہ جائیں گے nnایک اور طرح کی وکٹم بلیمنگ یہ بھی ہوتی ہے کہ nاصل میں شکار کچھ کچھ خود نارسسٹ ہے ، اس لیے ، ایسے ہی افراد کی طرف مائل ہوتا ہے nاس بارے میں مزید بات اگلی قسط میں nاس کے بعد ، درج ذیل موضوعات پر بات کی جائے گی nnنارسسٹ کا جعلی خوش اخلاق ماسک اور گیس لائٹنگ nنارسسٹ کا اگلا شکار
اور پھر nخلاصہ کیا جائے گا ، تمام مضامین کا ، جن کا فوکس یہ پانچ مراحل ہیں جو نارسسٹ شکار پر آزماتا ہےnn. درج ذیل پانچ ۔۔ حربے nمائل کرنے/ہونے سے بے وقعتی اور پھر مسترد/ڈسٹ بن کرنے تک nگیس لائٹنگ – یعنی ، متواتر، جھوٹ بول کر، جوابی الزام لگا کر ، شکار کو شک میں ڈال دینا کہ شاید وہی غلط ہے ، یہ سب اس کا وہم ہے ، نارسسٹ تو بےچارہ شریف/معصوم اور مخلص ہے nشکار کی نفسیات ، اس کی صلاحیت ، اس کی شخصِت کو داغدار کرنے کی باقاعدہ مہم چلانا ، تاکہ ، وہ نارسسٹ کا نقاب نہ کھینچ سکے اور کھینچے تو اس وقت تک اتنا بدنام ہوچکاہو کہ ، سوسائٹی ، اسے مظلوم کے بجائے ظالم سمجھے nمثلث / تثلیث ، یعنی Triangulation ، یعنی نارسسٹ، اکثر، تعلقات کے مسائل میں دوسروں کو گھسیٹ لاتا ہے ء کہ وہ آ کر اس کی حرکات کو سند بخشیں ، تاکہ ، شکار بے چارہ پھڑپھڑا کر رہ جائے ، وہ دوسرا تیسرا رقیب بھی ہوسکتا ہے اور کوئی ، نارسسٹ کی خصلت والا اس کا اپنا رشتے دا ر بھی ۔ nاور پانچواں اور آخری مہلک ترین حربہ nمختلف ماسک ، کے پیچھے اصل شخصیت چھپا لینا ۔ nاس خلاصے کے بعد یہ مضامین کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچے گا -nnاس کے بعد nبالتریب ءیعنی قسط وارا ، آڈیو پوڈکاسٹ کا آغا ز ہوگا جس کا مرکز درج ذیل موضوع ہوگاnnکہ خود پسندی کے ذہنی عارضے یعنی NPD کا مریض ، یہ سب کیوں کرتا ہے nاس کی زبان کیا ہوتی ہے ، وہ کہہ کیا رہا ہوتا ہے ، اس کا اصل مقصد کیا ہوتا ہے nاس کو اسی کے سکوں میں ادائیگی کیسے کی جاتی ہے nاس کی کیا کیا نشانیاں ہوتی ہیں nیہ سب ، آڈیو پوڈکاسٹ/ گفتگو میں ، قسط وار شئیر کیا جائے گاnn- جاری ہے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.