پوسٹ – 2021-06-29

ہو ایکس – ux design کورس nnپہلی قسطnnیو ایکس(ux) یعنی یوزر ایکسپیرئینس – کیا ہوتا ہے؟nnیوزر ایکسپیرئنس ، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، کہ وہ تجربہ ہے، جو، کوئی بھی صارف یعنی یوزر، کسی پراڈکٹ، خواہ ڈیجیٹل ہو، مثلا ایپلیکیشن / ویب سائٹ/گیم، یا نان ڈیجیٹل، جسے کسی ہوٹل میں کھانا کھانا، وہاں کی سروس، ماحول وغیرہ وغیرہ، اس پروڈکٹ کے ساتھ، انٹر ایکٹ یعنی اسے استعمال کرتے ہوئے محسوس کرتا ہے، وہ انٹرایکشن ، وہ کیفیات، وہ احساسات ، وہ تجربہ،خواہ اچھا ہو یا برا، اس نے یوزر کو مایوس کیا یا خوش کیا ۔۔ پراڈکٹ کے استعمال میں آسانی ہوئی یا سمجھنے میں دشواری۔۔ nان سب چیزوں کے مجموعے کا نام
یوزر ایکسپیرئنس – user experience یے،
اسے اختصار کے ساتھ UX کہا جاتا ہے۔
یہ تو ہوئی، بنیادی اور آسان ترین تشریح۔nnایک عام غلط فہمی۔۔۔ nکیا یو ایکس کی اصطلاح محض، ڈیجیٹل پراڈکٹس کے ساتھ منسوب ہے۔۔ ؟nnیاد رکھیئے، آپ اس اصطلاح کو، اکثر، ڈیجیٹل پراڈکٹس یعنی ویب سائٹ ، ایپ یا ایپلیکیشن سے منسوب سنتے آئے ہیں۔ جب کہ ایسا ہرگز نہیں ، یو ایکس ، محض انہی تجربات تک محدود نہیں۔
جیسا کہ پہلے ںتایا گیا، کسی ہوٹل کی سروس، وہاں کی کرسیوں کا ڈیزائن، ماحول، ویٹرز کا ڈریس ، رنگ nحتی کہ پیکجنگ سے متعلق ہر چیز ، خواہ وہ ٹوتھ برش ہو یا کسی ڈاکٹر کی کرسی، یا ڈینٹسٹ کی مخصوص میز ، حتی کہ کسی گاڑی کے رم، کرسی ہے پہیئے یعنی۔ جو بھی چیز ڈیزائن/تعمیر کی جاسکتی ہو۔ اور
جس سے صارف ، تجربہ کر سکتا ہو، وہ یوزر , experience کے زمرے میں آتا یے۔، اب وہ tangible بھی ہو سکتی ہے، اور non tangible بھی جیسا کہ ڈیجیٹل پراڈکٹسnnایک برا یو یکس یعنی User experiencennکسی بھی ںرے یا اچھے یو ایکس کی اثر ہمیں، روز مرہ زندگی میں بھی نظر آتا ہے، اور یہ بھی ایک بڑی وجہ ہے کہ، یہ یوایکس ڈیزائن والی فیلڈ ،انتہائی دلچسپ اور پرجوش ہے۔ خصوصا، آرٹسٹک /سوچنے والا مزاج رکھنے والوں کے لیے۔
اکثر لوگ سوچ بھی نہیں سکتے کہ انہیں نادانستہ/لاشعوری طور پہ، اس فیلڈ یعنی یوایکس بارے کس قدر علم ہے، کیوں کہ وہ روز اس کے اثرات کا کسی نہ کسی طرح مشاہدہ کرکے اس سے برا یا اچھا محسوس کررہے ہوتے ہیں۔
مثلاً
جب بھی آپ nپش اور پل والے دروازوں کو کوستے ہیں
جب بھی آپ کسی بہت ہی کنفیوزنگ ویب سائیٹ، گیم یا ایپ کو جھلا کر بند کرتے ہیں۔
اس وقت آپ اس ڈیزائن یا تجربے کی کوالٹی پہ ججمنٹ بنا رہے ہوتے ہیں۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.