یو ایکس ڈیزائن – ux design کورسnnدوسری قسطnnیوایکس ڈیزائن یعنی User Experience Design (UXD) کیا ہوتا یے۔nnگذشتہ قسط میں، یوزر experience، بارے جانا،
اس قسط میں، یوزر experience کو مدنظر رکھتے ہوئے، بنائے جانے والے ڈیزائنز یعنی، user experience design یا UXD ، پہ بات ہوگی، nسادہ اور مختصر ترین الفاظ میں، یوزر experience ڈیزائن، صارف کو، user experience، مہیا کرنے والے تمام تر عناصر/فیکٹرز پہ مشتمل ہوتا ہے، اب یہ ڈیزائن ایک اچھا ، user experience بھی مہیا کرسکتا ہے اور برا بھی۔
لیکن، ایک بات طے ہے کہ ،پراڈکٹ، خواہ ڈیجیٹل ہو یا نان ڈیجیٹل، یوزر ایکسپرینس ڈیزائن -UXDn، صرف اور صرف ، صارف/user کی ضروریات، کو مدنظر رکھتے ہوئے، تخلیق کیا جاتا ہے، ہر ہر مرحلے پہ، صارف یعنی اس ڈیزائن کو استعمال(experience) کرنے والے صارف/user کی آسانی کو پیش نظر رکھا جاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایک اچھے، uxd کے لیے،کوالٹی اور efficiency بھی بدرجہ اتم ہونا ضروری ہے
ڈیجیٹل ڈیزائن/ پراڈکٹ یعنی ویب سائٹ، گیم، اپلیکیشن، وغیرہ کی مد میں سوچیں تو، کیا یہ بات درست نہیں کہ، صارف / یوزر ، پیچیدہ ڈیجیٹل پراڈکٹس (جو کوئ گیم بھی ہوسکتا ہے، کوئی ویب سائٹ میں) سے صرف اسی صورت میں، بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے، جب یہ سسٹم، ان کے لیےدوستانہ یعنی، user friendly ہوں۔ nn یہاں کام شروع ہوتا ہے، ux designers کا، یہ مستقلا صرف ایک سوچ کے زیر اثر کام کرنے والی مخلوق ہوتی ہے، کہ کسی طرح، صارف اور پراڈکٹ کے درمیان جو خلا ہے، (خواہ وہ پراڈکٹ کی پیچیدگی کی وجہ سے ہو یا صارف کے انتہائی طور پر نابلد ہونے کی وجہ سے) اس خلا کو کسی طرح پر کیا جاسکے، اب یہ لوگ، ڈیزائنز کے ذریعے، کلر کے ذریعے ، سٹرکچر کے ذریعے ،لکھی ہوئ ہدایات کی مدد سے، غرضیکہ ہر ہر طریقےکو، یوزر ایکسپرینس ڈیزائن پہ اپلائی کرتے ہیں، یوزر کے لیے، انٹرایکشنز بناتے ہیں، پیچیدگی کی جگہ آسانی سے اور براہ راست یعنی straight forward طریقے سے سمجھ میں ، آجانے والا ، user experience ڈیزائن کرتے ہیں۔ nnیہاں یہ سوال اٹھتا ہے کہ صارف کی ضروریات کو سمجھ کر اس سے مطابقت رکھتا ڈیزائن/پراڈکٹ تخلیق کرنے کے لیے ،خود ux designer کو کیا ذہنی اپروچ اختیار کرنی چاہیے
تو ، اس کا جواب ہے۔nnایک user experience desinger، یعنی UXD کو
مختلف مواقع پی مختلف کردار نبھانے پڑتے ہیں۔
سائنس دان، فلاسفر یا تھنکر ،، ماہر نفسیات، ماہر سماجیات، آرٹسٹ اور پھر ان تمام کرداروں کے درمیان مناسب ترین توازن ڈھونڈنا آنا چاہئے۔ nاب آپ خود نوٹ کریں، اس میں ٹیکنالوجی یا ڈیزائن سافٹ وئیرز کا کردار کتنا بعد میں جا کر آئے گا۔۔
یاد رکھیں، ڈیزائن سافٹ وئیر سیکھنا، ٹول چلانا ، آج کل کےدور میں کوئی مسئلہ نہیں، nمذکورہ ںالا سوچ اور اپروچ کیسے لاو گے ؟
فوٹو شاپ آپ کو آرٹسٹ تو نہیں بنا دے گا
ورڈپریس آپ کو سائنس دان تو نہں بنا دے گا۔
کوئی بھی پروگرامنگ لینگویجز آپ کو ، ماہر نفسیات تونہی بنائے گی۔۔ nوغیرہ وغیرہ، اور اس سب کرداروں کی ضرورت کیوں یے ؟
مقصد کیا ہے ؟
یوزر experience ڈیزائن کرنا
یہ کس کے لیےڈیزائن ہوگا ۔۔ عام صارف کے لیے، nانسانوں کے اجتماع کے لیے ،یعنی سماجوں/ معاشروں اور انفرادی نفسیات کے لیے ؟
ان کی نفسیات کو سمجھتے ہوئے، اس کا ٹھیک ٹھیک اندازہ (prediction)کرتے ہوئے۔ کیوں کہ آپ کی پراڈکٹ،کسی ایک شخص نے تو استعمال نہیں کرنی نا۔۔ nnپھر اگر، ڈیجیٹل کی بات ہو تو مناسب اعر اچھےکلرز، اچھے ڈیزائنز اچھی فونٹس، آسان سٹرکچر، وغیرہ وغیرہ۔ nاس کے لیے پہلے فوٹو شاپ آنا ضروری ہے، یا مذکورہ مائنڈ سیٹ ہونا؟
اس لیے یوایکس ڈیزائنرر، ایک مناسب، تخلیقی، اور آسانی فراہم کرنے والے یعنی user friendly سلوشن ،پہ کام کرتے ہیں، یا کرنا چاہیے۔ nاس پراڈکٹ کو لیتے ہوئے،
ماضی کے تجربات کیا ہیں، nنئی ریسرچ کیا کہتی ہے۔
حقیقی ، پرانے اور ممکنہ صارف سے گفتگو کے وہ کیا کہتے ہیں، اس پراڈکٹ بارے۔، ان سے انٹرویوز،
اور پھر ، پراڈکٹ لانچ سے پہلے ٹیسٹ، nجیسے کسی کتاب کو مارکٹ کرنے سے پہلے مخصوص لوگوں کے حلقے میں ،پڑھایا جاتا ہے، ایک ، ایمان دارانہ فیڈ بیک کے لیے۔
جلد ہم
یوایکس ڈیزائن کے مختلف مراحل (process)nبارے جانیں گے، لیکن اس سے پہلے ،یوایکس ڈیزائن کی تاریخ پہ ایک نظر ڈالتے ہیں، وغیرہ وغیرہ، مثلا یہ اصطلاح کب کیوں اور کس نے متعارف کروائی وغیرہ وغیرہ۔
یہ اگلی یعنی، تیسری قسط میں جانیں گے۔
پوسٹ – 2021-06-30
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد