پوسٹ – 2021-07-22

چہرے n(شارٹ سٹوری)nnآپ جانتے ہی کیا ہیں میرے بارے میں، چٹکیوں میں، صورتحال تبدیل کردیتی یوں۔۔ nکیسے ؟
سچ جھوٹ مکس کر کے، آنسو نکال کر ، سیاہ کو سفید میں مکس کرکے، ایسا سرمئی پینٹ کروں گی نا۔۔۔ جب چاہوں، تارے دکھا دوں
اچھا تو ایسا ہوا کبھی ?nوہ دونوں، کراچی یونیورسٹی کے باہر واک کرریے تھے، اس کی ہم رکاب ، جامعہ کی بہترین ڈیبیٹر تھی، دلائل کا سمندر، الفاظ کی روانی، سانولے وجود سے جیسے لپٹی ہوئی چلتی تھی۔۔nnبہت بار، nnوہ اٹھلائی
کیسے ؟
چند دن پہلے ،کینیٹن کے باہر ، ایک دوست کی اپنے والے سے تو تو میں میں ہوگئی،
میں نے پوچھا تو کہنے لگی ، ٹائم پاس کررہا یے، رشتہ نہیں بھیج رہا۔
بس پھر کیا تھا
جو چہرہ پینٹ کیا میں نے اس کا۔ ڈیپارٹمنٹ میں۔۔ nاب منہ چھپاتا پھرے گا nاور بتاو ، بہت دلچسپ زندگی ہے تمھاری تو یار۔
اس نے یک رخی مسکراہٹ ہونٹوں میں دبا کر، مقررہ کی انا کو ٹہوکادیا۔
اور کیا
پرسوں بھابھی کی بہن کے رشتے کی ںات چل رہی تھی۔
پتا چلا لڑکے کی تنخواہ کم ہے اور ادھر ادھر بھی چکر ہیں
اف بس پوچھیں ہیں نا۔ جو کہانیاں سچ جھوٹ آدھاا ادھورا کر کے ، اس بے چاری کی جان چھڑوائی اس رشتے سے ۔ کیوں دیں۔ وہ اپنی بیٹی ایسے ذلیل اور چھچھورے مرد کے نکاح میں
بھابھی تو اتنی امپریس ہوئیں میری لفاظی اور تحقیق سے۔nnاچھا میری بس آگئی۔۔
ویسے آپ نے بتایا نہیں آپ کیا کرتے ہیں
رائٹر ہوں ۔۔ n:)

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.