پوسٹ – 2021-07-23

اگر، غیر متوقع طور پر عزت ملنا شروع ہوجایے ، تو اسے اپنا برتھ رائٹ یا الہامی حق سمجھنے کے بجائے، اسے محض، عطیہ خدا وندی سمجھیں، اور بار بار خود کو باور کروایں کہ ، تم اس قابل ہو نہیں، جو عزت مل رہی ہے، یہ بس کرم یے، اور کرم اسلیے نہیں کہ تم نے کوئی نیکی کردی ہے، بس پتہ نہیں کیوں یے ۔ جو بھی ہے شکر یے۔۔ n(لیکن جعلی عاجزی بھی نہ کریں، اجی وہ خاکسار، بندہ ناچیز، دانت نکال نکال کر کھوتوں کی طرح مشکل اردو بول کر عاجزی کرنا تاکہ لوگ عاجز سمجھیں اور اندر سے اپ اتنے ہی پھولے ہوئے متعفن نارسسٹ ہوں(جیسا کہ اکثر پاکستانیوں کی عاجزی کا حال ہے)nnکیوں کہ، اگر آپ عزت کے بھکاری ہوں (اندر سے) پھر عزت ملنا شروع ہوجائے، تو آپ اسے اپنا حق یا کارنامہ سمجھنے لگتے ہیں، جب کہ یہ ٹیسٹ کیس ہوتا ہے، قدرت کا ، جس کے بعد وہ یہ فیصلہ کرتی ہے، کہ آپ کو گمنامی میں گاڑنا ہے، ذلت میں دفن کرنا یے یا پھر مزید بلندیوں سے نوازنا ہے ۔ nمنحصر یہ آپ پہ ہے کہ آپ کو ہضم ہوئی یا نہیں۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.