پوسٹ – 2021-08-01

فیس بک ہو یا حقیقی زندگی، یہ جعلی عاجزین ( خصوصا یہ شاعرمایر یا لکھاری وکھاری ٹائپ کے، ٹٹو ، کھوتے اور خچروں) کا غبارہ پھاڑنا ہو تو ان کی بے حمیت قسم کی منافق عاجزیnnجو یہ، کھوتے ونگوں دانت نکال نکال کر کرتے ہیں ، مثلاnnہا ہا جی اجی جناب، بندہ کس قابل، یہ تو بس یوں ہی، جناب آپ قدردان ہیں، ورنہ ہماری کیا اوقات، ہو ہو ہو ، اجی جناب، بس میری تھوڑی بہت سمجھ بوجھ کے مطابق ،وغیرہ وغیرہ nn کے جواب میں، صرف ایک بار انہیں، اس طرح nکے جملے کہہ دیںnn،
ہاں ہمیں پتا ہے، تم واقعی ناچیز ہو تمھاری کوئی، اوقات ہے، خاک میں لوٹ پوٹ ہوتے، خاکسار ہو، بالکل، حقیر اور رذیل اور ذرہ ہو، حقیقتاً ، تم ایک انتہائی ، کمی کمین آدمی ہو، بندہ بے قدر ہو، کوئی قدر نہیں، تمھاری، اور ہم تمھیں بالکل، نیچ، حقیر ، ناچیز ، عاجز، پر تقصیر، اور وہ سب سمجھتے ہیں جو تم اپنی جعلی عاجزی و انکساری کا اظہار کرتےہوئےدانت نکال نکال کر ، اجی اجی اجی بندہ کیا بندہ کی اوقات کیا کہتے کرتے ہو۔۔ کسی کسر نفس کے بچے۔۔۔ nnانشاء اللہ ان کی عاجزی کے جراثیم سے جان چھوٹ جائے گی یا کم از کم ان کی ، جی متلانے والی شخصیت اور قے آور قسم کی جعلی فطرت سے آپ کو خلاصی مل جائے گی۔nnپر آپ کہاں کریں گے ؟ آپ کی تو مروت نے مت مار رکھی ہے، اور مروت کے تو شروع میں ہی ‘مرو’ ہے۔۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.