کاپی رائٹنگ (copy writing) کورس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ nپہلا حصہ – module 1 – تعارفی مضامین /بنیادی باتیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ذیلی موضوعات n۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلی قسط
کانٹینٹ رائٹنگ، کانٹینٹ مارکٹینگ، کاپی رائٹنگ کا فرق ؟
دوسری قسط
کاپی رائٹنگ کورس کا تعارف
تیسری قسط
کاپی رائٹنگ کی اہمیت
چوتھی قسط
کاپی رائٹنگ کا جادو
پانچویں قسط
کاپی رائٹنگ (copy writing) اور آپ کا منفرد انداز
چھٹی قسط
سرعت انگیز آغاز
ساتویں۔ قسط
مارکیٹ ریسرچ ، اس سے متعلق مواد اور اس کی نفسیات سمجھیں
آٹھویں قسط nاپنے صارف کا کردار، اس کی شبیہ کیسے تخلیق کریں
نویں قسط
معلومات کے بجائے، شاہکار بیچیں
دسویں قسط
کاپی رائٹنگ کے بنیادی اصولnnپہلے حصے (module 1) ,کا اختتام اور کاپی رائٹنگ مشقیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلی قسطnnکاپی رائٹنگ سے متعلق، بنیادی باتیں،اہم اصطلاحات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔nnسب سے پہلے یہ تین چیزیں واضح کردوں۔
کانٹینگ مارکٹنگ (content marketing) کیا ہے
کانٹینٹ رائٹنگ کیا ہے
کاپی رائٹنگ کیا ہے ؟
کاپی رائٹنگ (copy writing) اور کانٹینٹ رائٹنگ (content writing)، میں بنیادی فرق کیا ہے ؟
یہ کورس کرنے سے آپ کو کیا فائدہ ہےn ( کاپی رائٹنگ آپ کے کس کام کی ؟)nnیہ چند بنیادی اصطلاحات (terms)، واضح ہوجائیں، تو ہم مکمل فوکس کریں گے nکاپی رائٹنگ (copy writing) پہ ،جو کہ اس کورس کا مقصد ہے۔nnتو آئیے پہلے مختصرا جانتے ہیں، کہ ، کانٹینٹ (content)، مارکٹنگ کیا ہے۔ nnیہ مارکیٹنگ (مشہوری ) کی بہت سی حکمت عملیوں (strategies) میں سے ،ایک ہے
جو کسی، پراڈکٹ / سروس/ کام کو ، ہر خاص و عام میں، مقبول عام یا پروموٹ کرنے میں مدد کرتی ہے۔nnاسکا مقصدnnصارف/قاری/ناظر/ گاہک کو اپنے مضامین، وڈیوز/پوڈکاسٹ، یا کسی اور ذریعے سے اپنے ساتھ/اپنی پراڈکٹ/سروس کے ساتھ نتھی رکھنا ہوتا ہے۔nnکونٹینٹ (content) میں کیا کیا شامل ہے؟nnکانٹینٹ میں، ڈیجیٹل / نان ڈیجیٹل سب شامل ہے، اخبار، رسالے، پی ڈی ایف، وڈیو، آڈیو،بلاگ تحریر، کتاب ، کچھ بھی آسکتاہے، جو مذکورہ مقصد کو حاصل کرنے میں مدد دےnnاب جانتے ہیں،nnکانٹینٹ رائٹنگ کیا چیز ہے ؟nnنام سے ظاہر ہے، لکھنا، تدوین (editing)کرنا، لکھنے کی پلاننگ کرنا، خصوصا ، ویب/ڈیجیٹل دنیا کے لیے ، اور ڈیجیٹل مارکٹنگ کو سامنے رکھتے ہوئے، nnاس کا مقصدnnمعلومات فراہم کرنا
رائے /موقف (opinion)دینا
قائل /پروموشن کرناnnاس میں کیا کیا شامل ہے ؟nnکانٹینٹ رائٹنگ میں بہت کچھ شامل ہے، مثلا، بلاگ، مضامین، مختلف النوع وڈیوز کے لیے اسکرپٹ ، پوڈکاسٹ (آڈیو) کے لیے بھی سکرپٹ لکھنا، مخصوص سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے لکھنا ،میگزین، اخبار، نیوزلیٹرز،ویب سائٹس ، وغیرہ کے لیے، لکھنا nشامل ہےnnکاپی رائٹنگ کیا ہے ؟nnکاپی رائٹنگ ، آسان اور مختصر الفاظ میں nاس تحریر کو کہتے ہیں، جو کسی بھی کام کی مارکٹنگ (مشہوری) کے لیے لکھی جائےnnاس کا مقصد nnجیسا کہ اس کی تعریف سے ہی واضح ہے ، کاپی رائٹنگ کا ہدف،ںدیکھنے ، پڑھنے، اور سننے والے کو ،اپنی پراڈکٹ/سروس ، خریدنے پہ قائل کرنا ہے nnکاپی رائٹنگ، میں کیا کیا شامل ہے ؟nnکاپی رائٹرز کو مارکٹنگ رائٹرز بھی کہا جاتا یے
پرنٹ/ الیکٹرونک/ ڈیجیٹل (محض انٹرنیٹ پہ چلنے والے )n، اشتہارات کے لیے لکھنا، ویب سائٹس کے لیے، لکھنا، پروڈکٹ کیٹلاگز بارے لکھنا، غرضیکہ کہ ہر وہ مواد جو ،اشتہاری مہمات/ پروموشن کے لیے لکھا جائے، خواہ اس کا استعمال، وڈیو، آڈیو، تحریر کی صورت ہو، کاپی رائٹنگ میں شامل ہے۔nnکاپی رائٹنگ اور کونٹینٹ رائٹنگ کا بنیادی فرق ؟nnایک بڑا فرق تو، مواد کی طوالت اور اختصار کا ہے
کانٹینٹ رائٹنگ طویل ہوتی ہے۔۔nnاس کے علاوہ ان سے حاصل کئے گئے، مقاصد کا فرق ہے،nnمثلا، کاپی رائٹنگ ، سیلزn (آپ کی سروس /پروڈکٹ کی فروخت)n بڑھانے کے کام آتی ہے، اب اس میں، ویب پیج، ای میلز ، اشتہارات، بینرز ، سوشل میڈیا گرافکل پوسٹ،، غرضیکہ جو براہ راست کاروباری مقاصد کے لیے استعمال ہو، nnکاپی رائٹنگ کیوں کی جاتی ہے ؟ یہ فرق بھی۔ اسے کانٹینٹ رائٹنگ سے الگ کرتا ہے۔
یعنی nnکاپی رائٹنگ، قاری/ناظر کو مخصوص ایکشن پرفارم کروانے کے لیے کی جاتی ہے، مثلا، پروڈکٹ خریدنا، فارم بھرنا، ای میل سبسکرپشن، ڈاون لوڈنگ کروانا وغیرہ وغیرہ، nnجب کہ کانٹینٹ رائٹنگ، طویل شکل میں، لکھا ہوا مواد، جو کہ تعلیم دینے، انفارم(معلومات مہیا ) کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، nیہ طویل مضمون یا اس کورس سے متعلقہ آئیندہ آنے والے مضامیں جو آپ پڑھ رہے ہیں یا پڑھیں گے۔
، یہ کونٹینٹ رائٹنگ ہے،nnاب اگر اس کی کاپی رائٹنگ کرنی یے تو،
اس کورس کی، پروموشن کے لیے اگر کوئی، وڈیو، کوئی اشتہار ، کوئی بینر، کوئی گرافکس بنے گا تو وہ کاپی رائٹنگ کہلائے گا جو ظاہر ہے نسبتا مختصر اورکم وقت میں زیادہ لوگوں تک پروموٹ کرنے کی خاطر ہوگا
اس کے علاوہ
کانٹینٹ رائٹنگ میں، ریسرچ پیپر، طویل مضامین، بلاگ پوسٹ، کہ شامل ہے، جس کا مقصد، برانڈ بارے آگاہی پھیلانا، اپنا استحقاق اور صارفین میں، کاروباری/سماجی اعتماد بنانا شامل ہے ۔
چھوٹی سی مثال ہےnn(لوگ اکثر اوقات لکھاریوں پہ بہت زیادہ اعتماد کیوں۔ کرتے ہیں ؟ سوچیئے گا اس پوائنٹ پہ)nnاب بات کرتے ہیں اس کورس کی جو copy writing، کا احاطہ کرتا یے۔۔nnیہ کورس کیا ہے، اس سے کس کو فائدہ ہوگا، آپ انفرادی طور پر اس سے کیا فائدہ اٹھا سکتے ہیں آئیے یہ سب جانتے ہیںnnدوسری قسط میںnn- جاری ہے
پوسٹ – 2021-09-01
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد