کاپی رائٹنگ کورس nnدوسری قسطnnکاپی رائٹنگ کورس کا تعارفnn اس کورس میں کیا سکھایا جائے، گا ؟nnیہ کورس تھیوری بمع عملی مشقوں کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے nیہ کاپی رائٹنگ کورس، پانچ حصوں (modules) پر مشتمل ہے nہر ہر حصے کے مختف ذیلی موضوعات ہیں، nیہ کاپی رائٹنگ کا ایک مفصل تھیوری کورس ہے، یہ چھوٹی چھوٹی مارکیٹنگ ٹیکنیکس یا گر/ ٹوٹکوں / شارٹ کٹس پہ مبنی مہیں۔n ہاں یہ ضرور ہے کہ اس کورس میں ایسے گر اسی طرح کی ٹوٹکے وقتا فوقتا بتائے جاتے رہیں گے۔ پر محض انہی پہ مبنی نہیں۔
کیوں کہ، nشارٹ کٹ سے آپ کو وقتی طور پر تو کچھ سیکھ کر، شاید کچھ پیسے بھی کمالیں، لیکن ایک مکمل تھیوری اور عملی مشق کرکے جو کاپی رائٹنگ آپ کریں گے، مستقل مزاجی ہے ساتھ، سنجیدگی کے ساتھ، وہ بہرحال آپ کو طویل المدتی یعنی لانگ ٹرم میں فائدہ دے گی۔nnتو بجائے جلدی جلدی سیکھ کر، پیسہ کمانے کے ، تھوڑا وقت لے کر ، مستقل مزاجی کے ساتھ، تفصیل سے سیکھیں
تاکہ یہ ہنر بعد میں آپ کی برانڈ کو دوسروں سے ممتاز کرے ۔nnیہ کورس کن افراد کے لیے موزوں ہے۔nnیہ نو آموز افراد کے لیے، نئے سفر کا آغاز ہوگا، nخواہ وہ لوگ جو، نئے کاروباری ہیں، یا ایک بڑی کمپنی کے موجودہ بانی ہیں، آپ سافٹ وئیر سروس دیتے ہیں، آپ کی پراڈکٹ فزیکل ہے، آپ کا کاروبار ای کامرس ہے، آپ ڈیجیٹل دنیا سے متعلق ، مختلف آن لائن سروسز دیتے ہیں، آپ کا یو ٹیوب چینل ہے، آپ کوئی بلاگ ویب سائٹ چلاتے ہیں ، حتی کہ آپ فری لانسنگ کرتے ہیں، کنسلٹنٹسی / مشاورتی فرم چلاتے ہیں، ایڈ ایجنسی ہے،آپ انفارمیشنل (معلوماتی) پراڈکٹ، مثلا، ای بک، کوئی کورس، کوئی، ویب نار (webinar) وغیرہ بناتے ہیں
کاپی رائٹنگ ، سب پہ اپلائی ہوتی ہے۔۔nnآپ اس کورس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ؟nnکاپی رائٹنگ کے اس کورس میں آپ کو سائنسی یعنی تکنیکی اور تخلیقی بنیادوں پر چیزیں سمجھائی جائیں گی۔n بنیادی طور پر یہ کورس ، لکھنے کے اصول(سائنس/ٹیکنیک)اور تخلیق (آرٹ) دونوں کا مکسچر ہے nnاگلی پوسٹ میں، ہم کاپی رائٹنگ کی اہمیت کو سمجھیں گے
پوسٹ – 2021-09-05
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد