کاپی رائٹنگ کورس – Copywriting Coursennچھٹی قسطnnسرعت انگیز آغاز کا فارمولاnnچار ٹکڑوں (ابتدائی جملوں) nپہ مبنی nدرج ذیل فارمولا، آپ کاپی رائٹنگ کے آغاز کے ساتھ ہی، استعمال کرسکتے ہیں،
سیاق و سباق کا خیال رکھتے ہوئے، الفاظ کے ردو بدل کے ساتھ ،
اسے مختلف پراڈکٹس/ سروسز کے لیے کاپی رائٹنگ کرتے ہویے، استعمال کیا جاتا ہے۔nnفارمولے کا پہلا ٹکڑا (جملہ)nn”اکثر لوگ، فلاں کام کرتے ہیں”nnمثال nآپ کسی ہئیر آئل (تیل) کی مارکٹنگ کاپی لکھنے جا رہے ہیں۔ تو مذکورہ ٹکڑے کو ، اس میں کیسے شامل کریں گے ؟
اس سے پہلے آپ یہ سمجھیں، کہ آپ جس تیل کی مارکٹنگ کاپی(اشتہاری سطور) لکھنے جارہے ہیں، اس پہ اپ کو یقین بھی ہونا چاہیے، کہ وہ حقیقتا ، اچھا ہے، آپ بھی جانتے ہیں، کہ وہ بالوں کے لیے بہتر ہے، اور اس۔ کا مطلب یہ ہوا کہ آپ ، صارف کو، شیمپو استعمال کرنے سے روکنے والے ہیں، کیوں کہ آپ جانتے ہیں، کہ ان کے بالوں کے لیے ‘تیل’ اچھا ہے، جس کی مارکٹنگ لائن، آپ لکھ رہے ہیں۔
اب nاس ٹکڑےnnیعنیn” اکثر لوگ فلاں کام کرتے ہیں “nاپنی ہئیر آئل پراڈکٹ میں کیسے فٹ کریںnn” اکثر لوگ، اپنے بالوں کو روزانہ شیمپو کرتے ہیں “nnاس ٹکڑے کو استعمال کرنے کا فائدہ ؟
آپ حقیقت سے قریب بات کررہے ہیں
آپ لوگوں کو تصدیق شدہ بات بتا رہے ہیں
کہ زیادہ تر لوگ، ہر روز ، اپنے بالوں کو شیمپو کرتے ہیں۔nnلہذا اس سے اگلا جملہ یعنی فارمولے کا دوسرا ٹکڑا ، ان افراد کو غلط قرار دینے کا ہےnnفارمولے کا دوسرا ٹکڑاnn”وہ لوگ غلط پیں، کیونکہ ۔۔۔ “nاسی مثال کو آگے جاری رکھتے ہوئے ، مذکورہ دونوں ٹکڑے ملا کر ، جملہ کچھ اسطرح ہوگاnn”وہ لوگ جو روزانہ اپنے بالوں کو شیمپو کرتے ہیں”n” وہ غلط کررہے ہیں،کیوں کہ”n انہیں، اس بات کا ادراک نہیں کہ شیمپو ان کے سر میں خشکی میں اضافہ کررہا ہے۔nnفارمولے کا تیسرا ٹکڑاnn”یہ عمل آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا ، کیونکہ ۔۔۔ “nnاس جملے کی ضرورت اس لیے پڑی کہ، ایک طرف آپ نے، حقیقت کا ادراک کیا، کہ لوگ روز شیمپو کرتے ہیں، پھر اپنی target audience، کو بتایا کہ وہ عمل کیوں غلط ہے، اب مزید تفصیل یعنی تیسرا ٹکڑا دینے کا مقصد، یہ بتانا یے کہ، اگر یہ عمل جاری رہا وہ مستقلا شیمپو کرتے رہے، تو اس کے فلاں فاں نقصانات ہوسکتے ہیں، nnفارمولے کے تیسرے ٹکڑے میں ہئیر آئل والے کیس کو فٹ کریں تو
کچھ ایسا بنے گاnn”مستقلا شیمپو کرتے رہنے سے ، بالآخر ان کی، کھوپڑی کی کھال کو نقصان پہنچے گا اور بال گرنا شروع ہوجائیں گے”nn اب تینوں ٹکڑے ملاکر پڑھیں nnوہ لوگ جو روزانہ اپنے بالوں کو شیمپو کرتے ہیں”n” وہ غلط کررہے ہیں،کیوں کہ”n انہیں، اس بات کا ادراک نہیں کہ شیمپو ان کے سر میں خشکی میں اضافہ کررہا ہے۔n”یہ عمل نقصان دہ ثابت ہوگا ، کیونکہ ۔۔”nمستقلا شیمپو کرتے رہنے سے ، بالآخر ان کی، کھوپڑی کی کھال کو نقصان پہنچے گا اور بال گرنا شروع ہوجائیں گے”nnاس فارمولے کا nآخری ٹکڑا ، جس میں آپ اپنی پراڈکٹ کو ،بطور ، حل پیش کرتے ہیںnn” آپ کو چاہئے کہ یہ کریں ۔۔۔۔۔ “nnہئیر آئل کی مثال میں، n” آپ کو چاہئے، ہمارا خصوصی ہئیر آئل، جو آپکے بالوں کو جڑوں سے مضبوط بنائے۔
اب آپ کو روزانہ شیمپو کی ضرورت ہی نہیں، بلکہ آپ کو شیمپو کا استعمال روک دینا چاہئے۔nnیہ ہوا مکمل فارمولاnnجلد ملتے ہیں، اس کی مشق کے ساتھ
پوسٹ – 2021-10-17
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد