پوسٹ – 2021-10-24

ذہانت (انٹیلیجنس) اور سوچنے کی صلاحیت (Thinking capability)nدو الگ الگ چیزیں ہیں،
آسان اور سادہ سی مثال۔۔nnذہانت = گاڑی کے انجن کی طاقت (ہارس پاور) nسوچنے کی صلاحیت = گاڑی چلانے والے (ڈرائیور) کی مہارت/ اہلیت/ قابلیت۔nnبہت سے لوگ ، بہت ذہین ہونے کی باوجود بھی، ناقص مفکر (سوچنے والے) ہوتے ہیں،
بہت سے لوگ ، نسبتا کم ذہین ہونے کے باوجود ، سوچنے کی صلاحیت بہت عمدہ رکھتے ہیں۔
وجہ ؟
آپ کے پاس بہت اچھی کار ہو، تو کیا ضروری ہے آپ بہت اچھے ڈرائیور بھی ہوں ؟
لیکن آپ بہت اچھی کار کے مالک بنے بغیر بھی ، ایک عام سی سطحی سی کار رکھتے ہوئے بھی بہت اچھے ا ڈرائیور ہو سکتے ہیں۔nnایسا کیوں ہوتا ہے ؟
ایسا اس لیے ہوتا ہے ، کیوں کہ، سوچنا (thinking) ایک ہنر ہے، ایک اسکل ہے، جو ،۔ہر شخص کوشش سے حاصل کرسکتا ہے۔۔ nبس شرط یہ ہےکہ اسے خواہش ہو، اس کی چاہت ہو کہ وہ ” سوچا کیسے جاتا یے “سیکھنا چاہتا ہو۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.