پوسٹ – 2021-11-26

پاکستانی دیسی لنڈے کے لبرل کی مثال، کھلے دشمن کی سی ہے، جس کا ہمیں پتا ہے، اس کا نطفہ، اس کا خمیر اس کی نس نس اس کی نیت اس کی ہر جستجو ، محض معاشرے کے نقصان کے لیے ہے۔ اس سے خیر کا ظہور نہیں ہوسکتا، ایسے دشمن سے بچاؤ آسان ہے جو کھلا ہوا ہو۔
پر یہ مذہبی بلیک میلر کا کیا ؟
جس نے معاشرتی متعفن روایتوں کو مذہب
اور مذہب کے چند احکامات کو مکمل دین بنا کر پیش کیا ہے
اور ، اس پر لیپا پوتی کی، اسلامی جماعتوں کے گھٹیا پراپیگنڈہ نے، nیہ دنیا کی طاغوتی قوتوں کے آگے لڑنے مرنے ڈینگیں مارنے بکواس کرنے ، کی مکمل اہلیت رکھتے ہیں
لیکن جہاں بات آئے، یہ معاشرتی پیمانوں ، دین کے مکمل اصولوں کی ( خصوصاً وہ جو، ان کے اپنے پیمانوں سے ٹکراتے ہوں)nوہاں ان کی جان نکلتی ہے ، اور پھر یہ۔ اپنی گھٹن کا اظہار nطاغوتی قوتوں پہ چیخ چلا کر لیتے ہیں، nیہ جذبہ جہاد نہیں ہوتا
یہ گھریلو اکائیوں، سے جڑے معاشرتی طاغوتوں کا گریبان نہ پکڑسکنے کی کمزوری کا گلٹ ہوتا یے، جو پھوڑا بن کر سیاست میں پھٹتا ہے
یقین نہیں آتا ۔
ان کے گھروں ، ان کے اداروں میں ناک ناک تک موجود اخلاقی دیوالیہ پن کا حال دیکھ لیں۔۔
یہ حکومت کریں گے ؟
لول
یہ مذہبی بلیک میلر ، کھلے دشمن نہیں، اس لیے زیادہ خطر ناک ہیں، اب وہ کسی مذہبی جماعت سے منسلک ہوں یا ویسے ہی، حق ہو حق ہو گاتے پھرتے ہوں، خصوصا جب دوسرے کو تبلیغ کرنے کا دورہ پڑے۔۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.