پوسٹ – 2021-12-11

فری لانس ہو یا پہلی جاب nکیریر/اسکل/ learning path – کیسے منتخب کریں ؟nnپانچویں قسطnnویب ڈیزائنر – career pathnپہلے تو ویب ڈیزائنر کی اقسام سمجھ لیں nسب سے پہلا ، فری لانس ویب ڈیزائنر
یہ ، اپنے ہی ملازم ہوتے ہیں ، یہ مینیجمنٹ ، مارکٹنگ اور ڈیزائننگ کا کام خود کررہے ہوتے ہیں یا کم از کم انہیں کرنا چاہئے nکیوں کہ ، کلائنٹ بھی ڈھونڈنا ہے اس کا کام خود کرنا ہے ، یا کسی سے لینا ہے ، اور اپنے کام کو پروموٹ بھی کرنا ہے ، تاکہ مزید کام ملے ، nتو اگر آپ یہ سب کرسکتے ہیں تو آپ اس ٹائپ پہ فٹ آتے ہیں nnمارکیٹنگ/ایڈ/سافٹ وئیر ایجنس ویب ڈیزائنر
کسی ایجنسی /سافٹ وئیر nہاوس کے لیے کام کرنے والے ڈیزائنر ، تنخواہ دار ہوتے ہیں ، انہیں ، اپنی ہر مہینے تنخواہ کی یقین دہانی تو ہوتی ہے ، پر
انہیں ، اپنا پورا کا پورا کنٹرول حتی کہ creative freedom تک سرینڈر کرنی پڑ جاتی ہے ، نہ کہ پراجیکٹ منتخب کرسکتے ہیں نہ کہ کلائنٹ چوز کرسکتے ہیں ، اور تو اور ایک ایک لائن ایک ایک رنگ پہ انہیں ، دوسروں کی مداخلت برداشت کرنی پڑتی ہے ۔ nآپ کو صرف پیسے سے مطلب ہے تو آپ یہ والے رول میں فٹ آتے ہیں nnان ہاوس – in-house ویب ڈیزائنر
یہ وہ ڈیزائںر ہوتے ہیں جو ، بہت سے کمپنی پراجیکٹس کے بجائے ، ایک یا چند ایک کمپنی پراجیکٹس یعنی جو کمپنی کی اپنی پراڈکٹس کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں ، یہ کسی ایک خاص فیچر کی ڈیزائن کے ذمےدار ہوتے ہیں ، یا کمپنی کی کسی بڑی ویب سائٹ یعنی کمپنی کی اپنی ، کلائنٹ کی نہیں – اس کے کسی ایک بڑے حصے کی نک سک درست کرنے کا ذمہ ہوتا ہے ، یا ہوسکتا ہے کہ یہ کمپنی کی ویب سائٹ کو محض موبائل view کیسا آئے گا ، اس کو ڈیزائن اور بہتر کرنے میں حصۃ لیتے ہوں ، nیہ وہ ڈیزائنر ہوتے ہیں انہیں nکلائنٹ کو خوش کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی ، ہاں یہ الگ بات ہے کہ کمپنی کے اندر موجود بھی کافی سٹیک ہولڈرز سے سرکھپانا پڑتا ہے لیکن بہرحال کلائنٹ سے مغز ماری سے بہتر ہے nہاں ایک نقصان ہے کہ ، انہیں کام کی ورائٹی کم ہی ملتی ہے ، کیون کہ پراجیکٹ ایک ہی ہوتا ہے جس کو بہتر سے بہتر بنانا ہوتا ہے ۔nnاگلی پوسٹ میں nفری لانس ویب ڈیزائںر بننے کا طریقہ سمجھیں گے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.