فری لانس ہو یا پہلی جاب nکیریر/اسکل/ learning path – کیسے منتخب کریں ؟nnچھٹی قسطn nnفری لانس ویب ڈیزائنرnnجیسا کہ پہلے بتا گیا ، آپ کو ضروری اسکل آنی چاہیں ، اپنا پورٹ فولیو موجود ہو
اور اپنے کلائنٹس بنانا شروع کریں nفری لانس ویب ڈیزائںر کے بہت سے فائدے ہیں nسب سے پہلا – creative control , آپ کی مرضی کا ڈیزائن ، جو کہ یقینا آپ کی مہارت کا ثبوت ہو ، اور کلائنٹ کو بھی اچھا لگے ، nآپ کی ، مرضی کا شیڈول یعنی آپ باونڈ نہیں کس وقت کام کریں کس وقت نہیں nایک ایسا معاوضہ جس کی upper limit آپ کی مہارت اور تجربے کی وجہ سے لامحدود nnہاں یہ سب آسان نہیں ، کیوں کہ، nبہرحال فری لانسنگ، ڈسپلن ، مستقل مزاجی ، سوشل پریشر برداشت کرنے کی اہلیت خصوصا پاکستان میں ، جہاں ، کمپیوٹر اور موبائل کو وقت کی زیادتی کا ذریعہ سمجھ کر ، فری لانسر کو ، وہ آزادی نہیں دی جاتی ، مطلب کمپیوٹر پہ بیٹھا ہے تو وقت ہی برباد کررہا ہوگا
اور ایسا کرتے بھی ہیں لوگ ، لیکن زیادہ تر بدنامی اپنی لاعلمی اور ٹیکنالوجی سے نابلدی کی وجہ سے ہوتی ہے ، پھر زیادہ تر معاشرہ نیتجہ پر لپکتا ہے ، سمجھتا ہے کمپیوٹر آن کیا پیسے آںا شروع
ایسا والا سوشل پریشر ، سیکھنے کے لیے وقت دینے اور پرائیوسیی دینے کے لیے تیار نہیں ہوتا، پھر نوکری کرو والا مائنڈ سیٹ، یہ سب مسئلے ہوتے ہیں nپر آپ ڈٹ جائیں تو تلخیاں بھی برداشت ہوجاتی ہیں nیاد رکھیں جب تک پیسے نہیں کما کردیں گے ، کوئی رشتہ کوئی تعلق سگا نہیں آپ کا
کوئی نہیں مطلب کوئی نہیں ۔۔ ہاں پیسے فری لانس میں آتے ہیں ذرا دیر سے nاب برداشت کرسکتے ہیں تو کرلیں ورنہ چپ چاپ نوکری کریں nبہت سے ویب ڈیزائںر ، پراپر تعلیم لیتے ہیں ، اس کام کی ، جیسے کہ گرافکس ڈیزائن میں ڈگری یا fine arts ڈپلومہ ، یا کوئی سرٹی فیکشن ، ہاں کام سیکھنے کے لیے تو اب یہ سب نیٹ سے مل جاتا ہے ۔
یہ ٹریننگ
ڈیزائن تھیوری nویب ڈیزائن تھیوری ، nریسپانسو ڈیزائن ، nاورnuser reserach nسکھا دیتی ہے ، nیوزر ریسرچ یعنی جس کے لیے کام کرنا ہے ، اس کو جاننا ضروری ہے یا جس نے پراڈکٹ استعمال کرنی ہے اس کو جاننا وغیرہ وغیرہ nجیساکہ گزشتہ پوسٹس میں کتابیں recommend کی ہیں nnکچھ ڈیزائنرپہلے ، inhouse یا سافٹ وئیر ہاوس میں کام کر کے ، تجربہ لیتے یہں ، پورٹ فولیو، contacts بناتے ہیں ، اس کے بعد ، فری لانس بزنس میں کودتے ہیں nکچھ نوکریوں کے ساتھ ، سائڈ پراجیکٹس کر کے تجربہ حاصل کرتے ہیں ، محنت بہت ہے ، مستقل مزاجی بہت ہے ، لیکن ، پیسہ بھی بہت آتا ہے ، پر آہستہ آہستہ nایک دن یا ایک ہفتے میں پیسہ کمانے کے دعوے کرنے والا فراڈیا ہوتا ہے اور ایسا سکھانے والا اس سے بڑا فراڈیا
اس کی چھوٹی سی مثال لیں
اللہ تعالی کے اختیار میں سب کچھ ہے ، nوقت، صحت ، زندگی موت، سب کچھ nہے نا ؟ nاللہ کو کیا ضرورت ہے ، انسان کو ، نو مہینے پیٹ میں رکھے ، اور ایک مشکل عمل کے ذریعے ، دنیا میں لائے nیعنی انسان کے لیے مشکل اور تکلیف دہ nوہ یہ سب کام پلک جھپکتے بھی کرسکتا ہے نا nحضرت مریم کے لیے کیا ہی تھا نا ؟ nتو بس
تدریج کا سبق ملتا ہے اس سے
مستقل محنت، تکلیف سہنے کا حوصلہ ، اور سوشل پریشر جو سب سے بڑی اذیت ہے اس کو جھیلنے کی ہمت ، یہ سب کرنے کے بعد ہی ، نتیجہ ملتا ہے nآپ کی کوشش اور نیت خالص ہونی چاہئے ، نیتجہ ویسے بھی آپ کے ہاتھ میں نہیں nوہی مثال
کیا گارنٹی ہوتی ہے آپ کے پاس
تمام تر صحت، تمام تر احتیاط کے باجود، آپ کی اولاد پیدائش کےو قت عافیت کے ساتھ ہوجائے گی ، nپھر بھی کوشش پوری ہوتی ہے نا nتو بس نیتجہ کنٹرول کرنے کی نہ سوچیں اور کوشش میں کمی نہ آنے دیں ، خصوصا فری لانس میں ۔
اگلی تحریر میں ، فری لانس ویب ڈیزائنر بننے کو مزید تفصیل سے سمجھیں گے
پوسٹ – 2021-12-11
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد