پوسٹ – 2021-12-25

اشفاق احمد صاحب نے ، بہت سے مضامین میں “بابوں” کا تذکرہ کررکھا ہے ، جن سے انہوں نے بہت فیض لیا ، روحانیت سے معمور، بظاہر دنیا دار دکھنے والے ، اللہ کے ایسے مقرب افراد کا تذکرہ جا بجا ، ان کی گفتگو میں ملتا ہے nزاویہ سیریز پڑھ لیں nآج ایسے ہی ایک بابے، انیل چوہدری صاحب کا یوم پیدائش ہے، جن کے انتقال کو چند ہی دن گزرے ہیں لیکن ، یقین نہیں آتا، لفظ نہیں ہیں ، ان کے لیے ، nکتنا فیض لیا ، کتنا رہ گیا، ان کی یادیں ان کی باتیں ، خصوصا، آج سے ایک دو ماہ پہلے ان سے طویل فیس بک کال پر ، مختلف موضوعات پہ بات ہوئی۔۔ میں ان کے بارے میں سوچتے ہوئے ، عام گفتگو سے کہیں زیادہ بے ربط ہوجاتا ہوں کچھ لکھا نہیں جاتا ، بس اتنا کہوں کہ، nچند دن پہلے ، ہم نے خصوصا میں نے ، اپنا “بابا” کھویا ہے nاللہ تعالی Aneel Ch صاحب کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائیے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.