پوسٹ – 2021-12-27

ٹاکسک تعلقات کے حوالے سے ایک اور چیز nجتنا رحم کھاو گے ، nجتنا گلٹ میں جاو گے ،n جتنا جھکوگے ،n جتنا کمپرومائز کرو گے ،n جتنا زیادہ اپنے رویے میں تبدیلی سے ،n دوسرے فریق کو بہتر کرنے کی کوشش کرو گے
اتنا زیادہ اس کا نقصان کرو گے ، اور تعلق کو ذیابطیس کرو گے nبس یوں سمجھو ، اسے شوگر ہے ، اور تمھارے مذکورہ رویوں کی مٹھاس ، اسے ٹھیک نہیں اور خراب کررہی ہے ، nتو پھر — جی ہاں وہی جو شوگر میں کیا جاتا ہے ، nکیوں کے، اس کی خصلت کا زہریلا پن ، تمھارے میٹھے ہوتے رویے کی وجہ سے اور گاڑھا ہو کر ، اندر ہی اندر تمھارے تعلقات کو کھا چکا ہے — nجیسے ، شوگر کیا کرتی ہے ، اور پتہ کب چلتا ہے ؟ nجب ، کوئی زخم لگے تو بھرتا نہں nجب بینائی کمزور ہونے لگے nجب باقی جسمانی مسائل ہونے لگیں nبس ، تعلقات کا بھی ایسا ہی ہے nزہریلی خصلت سے تعلق بنا بیٹھے ہو تو ، یقین کرو ، اس کو مٹھاس دینا ، محض تعلق پر ظلم ہے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.