پوسٹ – 2021-12-28

آپ کی شخصیت پرکشش کیوں نہیں ہے؟
یہ مت سوچیں، یہ سوچیں۔
آپ کی شخصیت میں کشش لانی کس نے ہے ؟
سادہ ترین جواب، nآپ نے ، خود ۔۔ خود سے محبت کرکے، اپنا فیورٹ ہو کر (فیورٹ کہا ہے نارسسٹک نہیں)nخود پہ محنت کرکے
اپنی پروفیشنل اسکل سیٹ بڑھا کر
اپنی ذاتی کجیوں پہ غور کرکے
اپنی خوبیوں کو پالش کرکے
زہریلے افراد دور رہ کر
آسان ترین کام ہے یہ سب، کسی بھی انسان کے لیے۔
وجہ بتاوں ؟
دنیا کی ہر مادی شے کو خارجی عناصر درکار ہوتے ہیں بہتری کے لیے
خوبصورت بلڈنگ ہے تو بہت سے لوگوں پہ انحصار
کوئ کہانی ہے تو بہت سے افراد کا انپٹ
کوئی گاڑی ہے تو بننے سے لے کر مین ٹین کرنے تک بہت سے دوسرے افراد کا ہاتھ۔
پر انسان کے اندر جو “احسن تقویم” گندھا ہے۔۔۔ nاس بارے سوچئے، تو اندازہ ہوجائے گا کہ بہت کم کسی خارجی عنصر کی dependency درکار ہے ، مذکورہ بالا تمام کام کرنے کے لیے اور پھر خود کو اچھا لگوانے کے لیے اچھے بنئے، کچھ برس بعد، آپ کو پروا نہیں رہے گی، کہ کون اچھا سمجھتا ہے کون نہیں۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.