پوسٹ – 2022-01-20

سن دوہزار دو میں ، ریلیز ہونے والے ، جی ٹی اے – GTA vice city کا جو کریز ہے ، مطلب ، آپ PUBg والوں کو – Vintage نہیں سمجھا سکتے ، ہاں ، آج سے بیس سال بعد، کی جنریشن ، کو ، آج کے پب جی والے ، یہی کہہ رہے ہوں گے کہ ، تمھیں کیا پتا vintage کا ، تو اس موضوع کو رکھتے ہیں سائڈ پر، nمختصرا بس یہ کہ ، GTA 5 غالبا، GTA نیا ترین ورژن ہے ، اور دوہزار تیرہ میں ریلیز ہوا ہے ، اس کے گرافکس، سٹوری ، ہتھیار، مشن ، حتی کہ ، رومانٹک سین کا بہت چرچا سنا تھا، اور بہت دل تھا کھیلنے کا، لیکن ، وہ جن کمپیوٹرز پر چلتا یعنی ، ریم ، گرافکس کارڈ اور سپیس وغیرہ کافی زیادہ مانگتا ہے یا پھر آپ ، PS پر کھیلو ، تو ایسا کوئِ سین نہیں تھا، یہ نہیں غربت نہیں ، یوں کہیں کہ ، ترجیح یا وقت نہیں کہ ، زندگی کے اور اہم معاملات درپیش تھے ، آج عمر کی اس ڈھلتی شام میں ، یہ معاملات نہیں ہیں ، قدرے فرصت ہے ، کمپیوٹر بھی ہے مطلب آفس کا ہے شدید تیز والا ، جی ٹی اے فائیو ، بھی ہے ، لیکن اب دل ہی نہیں کرتا-nپتا نہیں کیوں — شاید لاحاصل کی طلب زیادہ ہوتی ہے –nان فیکٹ ، زیادہ طبعیت اب مائل ہوتی ہے ، مزید کندن وڈیو گیمز پر ، جو کبھی نوے کی دہائی میں کھیلا کرتے تھے ، جسے آپ retro arcade گیمز کہہ سکتے ہیں –

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.