پوسٹ – 2022-02-06

سارا کھیل گمان کا ہے nجسے کوئِ نصیب کا نام دیتا ہے nتو کوئی مثبت/منفی thinking کا ، لیکن ہے در حقیقت یہ سب n”میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ ہوں ” nکا معاملہ ۔
یا یوں کہہ لیجئے کہ nکسی کے بارے میں بدگمانی کرنے سے پہلے ، اس کے بارے میں “ستر” خوش گمانیاں کرو، nگویا ، اللہ کو پتا تھا کہ یہ انسان نامی “تھڑدلی ” مخلوق جو اس نے بنائی ہے ، اس کے لیے ، کسی بھی شخص/حالات/معاملات بارے ، n”ستر خوش گمانیاں ” کرنا محال ہوگا ، اسلیے ، nٹوک لگا دی گئی کہ ، nاگر ایک بدگمانی کرنی ہے تو ، پہلے ستر خوش گمانیاں کرو
کرسکتے ہو ؟
نہیں ۔،؟
تو پھر ایک بدگمانی بھی مت کرو
بہرحال ، کل ملا کر بات یہ ہے کہ ، اگر آپ بدگمانی کے مرض میں مبتلا ہیں nوہ بدگمانی انفرادی ہو یا پھر کسی معاملے یا یا حالات کے حوالے سے تو
میں ہرگز ہرگز آپ کو ، motivational speaking کا میٹھا لیکن ، بے اثر حلوہ نہیں کھلاوں گا، کیوں کہ ، محض “مثبت سوچے جانا” لیکن ، رسک taking نہ کرنا ، ایسا ہی ہے کہ جیسے ، nچھ مہینے تک مثبت خبریں دیں پھر دیکھیں nیہ جو کہہ کر گیا تھا غفورا، اسے پتا تھا چھ آٹھ مہینے بعد اس نے یہاں ویسے بھی نہیں ہونا تو ، جھوٹ بول کر اپنی راہ تو کھری کرلو
اور پاکستانی معاشرہ اکثریتی طور پر چونکہ “بنی اسرائیل 2.0 ” ہے ، اس لیے لگ گیا ، کام پر nخیر ، یہ فروعی باتیں اتنی ہوچکیں کہ ، ان کو لعنت ملامت کرتے بھی اب قے آنے لگتی ہے ، nخیر ، تو واقعتا اگر گمان یعنی منفی گمان سے بچنا چاہتے ہیں تو
سب سے پہلے n”خالی الذہنی” سیکھیں ۔۔
یعنی خود کو ایسا کرلیں کہ ، آپ کا دماغ ہمہ وقت آف رہے ، سوچوں کی آمدروفت اگر ہوبھی تو وہ آپ پہ effect ڈالے بغیر نکل جائے nاور دماغ اس وقت “آن” کریں جب کہ کوئی شخص آپ سے گفتگو یا آپ کسی سے گفتگو کے متقاضی ہوں n(اللہ کرے میرا ذہن ، مرد حضرات سے گفتگو کے دوران آف ہوجایا کرے )nاب یہ mental training کیسے ہوتی ہے یہ آپ کو Farhan Zafar سے پتا کرنا پڑے گا nہاں مرد حضرات ان سے پتا کرلیں ، میرا مرد حضرات کو کچھ بھی سمجھانے کا دل ہی نہیں کرتا۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.