مٹھاس ، لہجوں کا جگر چبا جاتی ہے – پھر ، زندگی بھرے لفظ بھی ، بے روح لہجوں سے لپٹ کر گئی رتوں کا واویلا کرتے ہیں – جب لفظ کھردرے ہی سہی لیکن لہجے بہرحال گرمجوش تھے — پھر حساسیت کی ڈائن — گل گوتھنے گرم جوش لہجوں کا نرخرہ چبا گئی — اور باقی رہ گئے تو لفظوں کے حرماں نصیب قافلے
سنو اے ، سرائکی نقوش کی حامل ، خوبصورت اور جوان العمر بیوہ nتم اکیلی نہیں ہو ، تسلی رکھو ، peaky blinder کے چھٹے سیزن میں اگر ، تنہائی کی ناگن پھر سے ڈنگ مارنے لگے تو ، اپنی آنکھوں کی ویرانی ، مجھے دان کردینا ، میں تمھاری ، اس بیوگی کی چادر کو شملے کی طرح ، ماتھے کی رونق بنا لوں گا، بس تم تسلی رکھنا تمھارے شوہر کے بہیمانہ قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے — ٹامی کو سمجھا دیا ہے — کہ نکلے اب شراب اور جوئے اور طاقت کے نشے سے ، اس کی چھوٹی بہن جیسی بھاوج کی عمر نکلی جا رہی ہے —
پوسٹ – 2022-02-25
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد