گونگا اظہار
بات سنو تم مری دہقانی اپسرا
، میرے پاس ، الفاظ کی کمی نہیں ، اظہار کی کمی نہیں ، مواقع کی کمی نہیں
طریقوں کی کمی نہیں
مجھے ہفت اقلیم اور تم سے اظہار کی دولت ہم معنی لگتی ہے ، بلکہ شاید ہے
سانس کی طرح لفظ امڈتے ہیں ، اور ، گہری نیند کی سی شدت وضع ہوتی ہے اس اظہار میں
مسئلہ پھر کیا ہے میرے ساتھ
کہ تمھاری ایک تصویر ،بلکہ تصویر بھی چھوڑو ، ایک ہلکا سا interactionnایک بہت ہی مبہم سی موجودگی کا احساس
ان الفاظ ان اظہار ، ان طریقوں ، میں ایسی تھرتلی مچا دیتا ہے کہ ، میں ان کا تعاقب کرتے ہلکان ہوجاتا ہوں
وہ میرے اردگرد مجھ پہ ہنستے ہنستے مجھے چھِیڑتے ، ہوئے کھیلتے رہتے ہیں ،
پکڑ کر دکھاو ،
اس سرائکی حسن کی دہقانی لب و لہجہ والی پر وار کر دکھاو
تو مانیں
ہم تمھارے ہیں
تمھارے پاس رہیں گے
موجودگی محسوس ہوگی ،
جب چاہو گے آجائیں گے ، لیکن ،
تم اپنی مرضی سے اس پر وار نہیں سکو گے ،
یہ سب کہتے ہیں ، مجھے میرے اظہار ، مواقع ، طریقے
اکثر سوچتا تھا کیوں
ایسا کیوں ہے
چائے کے کپ بے بہا ہوں
سگریٹ کے ڈبے بے انتہا ہوں
پینے پہ ٹوک نہ ہو
اور انسان چاہے کہ ، وہ ہم نشین کو آفر کرسکے
لیکن ، عین اس موقعے پہ ، سگریٹ کے ٹوٹے دھواں بن کر ناچنے لگیں
چائے کی پیالی میں طوفان رقصاں ہوجائیں
آپ کو محسوس ہو ، کہ سب موجود ہے لیکن ، اختیار نہیں رہا
تو کیا وجہ ہو سکتی ہے ، اس بے کس امیری اور تونگری کی
محض ایک وجہ سمجھ آئی
اور شاید وہی ہے
پتا نہیں ، مجھے نہیں پتا ، اسے ہی پتا ہوگا
اور حیرت ہے مجھے سمجھ آنا نہ آنا، matter بھی نہیں کرتا
وجہ بہرحال یہ ہوسکتی ہے
ک ، الفاظ جس کے تلووں کو بوسہ دینے کے لیے چنے جائیں ،
یہ نظر انتخاب اس کی ہونی ہے ، وہ کن مواقع ، اظہار ، الفاظ کو خود تک پہنچنے دے
اور ہو سکتا ہے ، اسے pick and choose کرنے سے زیادہ ، میرے اظہار کے معاملے میں ، گنگ ہوجانے والی ، بے بسی ہی لطف دیتی ہو ،
اور اصل اختیار اسے محسوس ہوتا ہو کہ الفاظ بھی میرے ، کہنے والا بھی میرا ، اور احساسات کی مالکن بھِی میں
شاید، نہیں مجھے نہیں پتہ
اور شاید کبھی پتہ بھی نہ چلے –nکچن کہانیاں سے ماخوذ
پوسٹ – 2022-03-18
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد