پوسٹ – 2022-03-25

اگر آپ گرافکس کی دنیا میں نو آموز ہیں nتو یقینا آپ کو ، نئے سافٹ وئیر یعنی فوٹو شاپ nایڈوب ایکس ڈی وغیرہ استعمال کرتے ہوئے یہ خیال اکثر آتا ہوگا
کہ جس ڈیزائن پر کام کررہا ہوں ، خواہ ویب کا ڈیزائن ہو ، موبائل ایپ کا ہو یاپھر سوشل میڈیا پوسٹ / پرنٹ گرافکس
بہر صورت اسے بہتر سے بہتر کرتے چلے جانا ہے nاور اس چکر میں ، ایک ڈیزائن پر بہت دیر لگ جاتی ہے ، پھر بھی اطمینان نہیں ہوتا ، کیوں کہ ، یہ فیلڈ ہی ایسی ہے ، زیادہ سے زیادہ بہتری کی گنجائش رہتی ہے ، پھر خصوصا ، نو آموز افراد، نئی نئی exploration اور فیچرز کے چکر میں ، سافٹ وئیر سیکھتے سیکھتے ، نئے نئے آپشن استعمال کرتے کرتے ڈیزائن پر بہت وقت لگا دیتے ہیں نتیجتا اگر کمرشل کام ہو تو، ظاہر ہے ڈیڈ لائن مس ہوجاتی ہے ، nپراجیکٹ ٹائم پر ڈلیور نہیں ہوپاتا
ایسا ہی ہے نا ؟
ایسا ہونا نارمل ہے nگھبرانے کی ضرورت نہیں nnاس کا سیدھا سا علاج ہے nآپ اگر ایک ڈیزائن پر دو گھنٹے لگا کر بھی مطمئن نہیں nتو nدو گھنٹے میں ، چار ڈیزائن بنائیں nاپنے ذہن میں ایک الارم لگا لیں کہ پہلا ڈیزائن nپچیس منٹ میں بنانا ہیں ، اور پہلا ڈیزائن وہ ہو ، جو actual client/boss نے بریف دی ہو nیعنی n، پہلے اوریجنل آئیڈیا ، یعنی جو کلائنٹ یا باس نے دیا ہے اس کو as it is بنا دیں ، nتاکہ کم از کم کام ڈلیور ہوجائے nاور پھر ، جیسے ہی وہ بنا لیں گے ، تو باقی دو تین ڈیزائن یعنی اسی پراجیکٹ کے مختلف سٹائلز بنانے کے لیے ٹائم مل جائے گا ، ذہنی پریشانی نہیں ہوگی nکہ ، ڈیڈلائن سر پر ہے کام ٹھیک نہیں ہوا ، یا ڈلیور نہیں ہوا
پروڈکٹوٹی بڑھے گی – وغیرہ وغیرہ
مختصرا یہ کہ nایک ڈیزائن کے تین چار version بنا کردیں nبھئی ، جب آپ کا دو تین گھنٹے لگا کر بنایا ہوا ڈیزائن ، مذکورہ وجوہات کی وجہ سے ، reject ہوتا ہے ، nتب بھی تو ، آپ باس سے یا کلائنٹ سے الجھتے ہیں ، اسے غلط ثابت کرنے کے لیے ، کہ وہ غلط ہے ، اسے artistic sense نہیں آپ کا کام اچھا ہے وغیرہ وغیرہ کئی بار یہ بات حقیقت بھی ہوتی ہے لیکن ، کلائنٹ یا باس کو نہیں سمجھ آرہا تو نہیں آرہا ، اٹس اوکے nآپ نے rejection کے بعد بھی تو ، مزید دو گھنٹے لگا کر ، نیا ڈیزائن بنانا ہی ہے نا
اس میں ذہنی فرسٹریشن اور کمپنی / کلائنٹ کے وقت کا ضیاع بھی ہوتا ہے nمنفیت یعنی negativity بڑھتی ہے nتو کیوں نا ، آپ پہلے ہی ، nاپنےذہن میں الارم لگا کر ، اس ایک ڈِیزائن کے چار مختلف ورژن بنا لیں ، کمپنی کی تھیم اور brief کو فالو کرتے ہوئے nایک نہ ایک تو پسند آئے گا ہی nاور نہیں آیا تو project on time deliver ہوجائے گا ، nاور کچھ نہ بھی ہو تو کم از کم جو rejected designs ہیں ، وہ nآپ کا پورٹ فولیو تو بنا ہی رہے ہوں گے رائٹ ؟
تو کوشش کیجئے ، ایک ڈیزائن پر چار گھنٹے لگا کر ، rejection لینے کے بجائ nچار گھنٹے میں تین چار ڈیزائن بنا لیں nتجربہ بھی بڑھے گا پورٹ فولیو بھی ، اور سافٹ ویئر کی مزید سمجھ بھی آئے گی ، ساتھ ساتھ تخلیقی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.