پوسٹ – 2022-04-12

فطرت کے سات اہم ترین قوانین میں سےایک ہے nکشش کا آفاقی قانون یعنی law of attraction اپنی طرف کھینچتی ہے۔
یعنی آپ جیسی توانائی یا vibes پھینکں گے
آپ کو صورتحال، افراد، معاملات ویسے ہی ملیں گے
تصنع بھری مثبت انرجی ہو
خالص نفرت بھری توانائی کی لہریں ہوں
یا واقعتاً خلوص بھری مٹھاس
یہ وائبز
پلٹ کر مزید طاقتور ہو کر آپ سے ہی ٹکرائیں گیں
یہ بنیادی postulate ہے اس قانون کاnnسیاسی وابستگی سے قطع نظر، گزشتہ کئی دہائیوں کی عرق ریزی کے بعد، پاکستان میں ایک منفی یا مصنوعی مٹھاس سے بھرا منافقت زدہ معاشرہ ترتیب دیا جا چکا ہے۔nnحالیہ برسوں میں دیکھ لیںnnعمران خان گالیاں دے کر اقتدار میں آیا تھا
اور کشش کے قانون کے تحت nپونے چار سال ، وہ اور اس کے حواری جگہ جگہ رسوا ہوتے رہے، آج تک ہورہے ہیں، اب وہ جائز ہورہے ہوں یا ناجائز یہ موضوع نہیں، موضوع یہ ہے کہ جو کرکے آئے تھے وہی واپس لے گئے۔۔
اور اگر شہباز شریف بمع پٹواری بھی یہی سب کرتے رہیں گے ، ان کے ساتھ بھی یہی ہوگا، خواہ یہ اچھے کام کریں یا برے ۔۔
یہ قانون ہے اور اٹل ہے۔۔۔
اب آپ اسے جتنا بھی جھٹلا دیں، جتنا بھی رنجی رونا کرلیں، یہ کسی طور ممکن نہیں کہ آپ منفیت پھیلایں اور آپ کو جواب میں، اثبات ملے ۔۔۔
اینڈ آف سٹوری۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.