پوسٹ – 2022-04-17

ایک دم سے سیاسی پوسٹس کیوں کرنا شروع ہوگئے ہو
اصل سوال یہ نہیں ہے
پھر کیا ہے nاصل سوال یہ ہے کہ nایک دم سے ، فیس بک فیڈ polarised ہوگئی ہے
تو تم ، اس رو میں بہہ رہے ہو ۔
نہیں nپھر دو چار دن سے تو یہی لگ رہا ہے
اچھا تو گویا تم یہ کہہ رہے ہو کہ ، گذشتہ دو تین برس سے ، against the tides جا رہا تھا ، یعنی سیاسی مذہبی کچرے سے الگ ہو کر پوسٹ کرتا تھا، nاور اب ، اس عمر میں آکر ، ایک دم دماغ گھوم گیا ہے ، اور influenced ہوگیا ہوں — یعنی خود پہ کنٹرول نہیں رہا۔
ہاں لگتا تو ایسا ہی ہے nاس کا جواب ہے “تن آسانی”۔
مطلب ؟ سیاسی تعفن پھیلانے کے لیے ، محنت نہیں لگتی ، مطالعہ نہیں کرنا پڑتا، دو چار پوسٹ دیکھو ، لاجکل analysis کرو ، اور پھر تاریخ پاکستان ، فوج کا کردار، سیاست دانوں کی اوقات بارے جو مطالعہ مشاہدہ ہے اس کو سوسائٹی کے مجموعی شعور جو کہ پاکستان میں اب احمقانہ ہی ہے ، اس پر رکھ کر ، “پیل” دو ایک پوسٹ ۔
گویا تم تعفن پھیلا رہے ہو
نہیں nپھر؟
جو تعفن فیس بک فیڈ پر دبا ہوا تھا ، وہ ملک میں سیاسی انتشار برپا ہونے کے سبب ، کھل کر سامنے آنے لگا ہے ، nکیسے؟
بہت سے خاموش خصوصا غیر ملکی یا دھوبی کے کتے (گلف سائڈ پر راج مزدوری کرنے والے کمی ) پاکستان کے غم میں مبتلا ہوگئے ہیں nاس سے پہلے بہت کم ہوتا تھا ایسا
تو ایسے تعفن میں کمی کے لیے ، جراثیم کش چھڑکاو کرنا پڑتا ہے جو کہ ، ویسے بھی آسان ہے nتو مشکل کام کیوں نہیں کرتے ؟
کون سا، وہ productive posts والا ؟
ہاں وہی nبھئی مجھے پتا ہے مجھے کس وقت کمفرٹ زون میں جانا ہے اور کس وقت اس سے باہر نکل کر ، مشکل موضوعات چھیڑنے ہیں جن کے لیے کافی مطالعہ ، ریسرچ، تالیف وغیرہ کرنی پڑتی ہے ، توں ایڈا میرا ساڑا نہ بن نا ہن۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.