پوسٹ – 2022-05-12

ڈاکٹر سٹرینج اور پاکستانی فلمیں – چند پہلو nایک عمومی پہلو nکسی بھی پاکستانی کے لیے، nفطری طور پر پاکستانی ڈراموں/فلموں کی حمایت کرنا، اس انڈسٹری کے، flourish کرنے کی ،خواہش رکھنا، کوئی اچھنبے کی بات نہیں،
اسی لیے ڈاکٹر strange کے معاملے میں چند چیزیں ہو سکتی تھیں۔
نمبر ایک
ڈاکٹر سٹرینج ، کچھ توقف سے ریلیز کی جاتی، تاکہ پاکستانی فلموں کو کمانے کا موقع مل جاتا۔
دوسرا پہلو
پاکستانی فلموں کی ریلیز میں تھوڑا توقف کیا جا سکتا تھا، تاکہ ڈاکٹر سٹرینج دیکھنے کےبعد، کا سحر اتر جاتا، اور پھر عوام ، ذایقے کی تبدیلی کے لیے، پاکستانی فلموں، کی طرف مائل ہوجاتے nتیسرا پہلو
پاکستانی عوام (فلمی شائق) ڈاکٹر سٹرینج ذرا دیر سے دیکھ لیتے ، کیوں کہ محض distributor یا cinema owners کا ، کام تو نہیں، پاکستانی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرنا، انہوں نے پیسے بھی تو کمانے ہیں،
اس کے ںرعکس، پاکستانی عوام کے لیے یہ فیصلہ کرنا، فری بھی ہے اور آسان بھی بیک وقت دو فلمیں دو دن میں دیکھ کر ڈاکٹر سٹرینج والا شوق بھی پورا کرلیں اور پاکستانی فلموں میں سے کوئی ایک دیکھ کر اسے بھی سپورٹ کردیں (لیکن ، اتنی عقل ان میں ہو، یا اتنا کنٹرول ان میں ہو تو یہ پاکستانی کیوں ہوتے )nہاں اب بحثا بحثی میں لگے رہیں گے ، یہ غلط ہوگیا ، وہ صحیح ہوگیا، وغیرہ وغیرہ، حرام ہے ان کا دماغ proactively چلتا ہو ۔کہ بھئی بطور فلم بین ، تم ہی سپورٹ کرلو نا پاکستانی فلموں کو ، بار بار ایسا کرو گے تو ، کبھی نہ کبھی ، سنیما مالکان بھِی مجبور ہوں گے ، پاکستانی کونٹینٹ کو ترجیح دینے پر ،، لیکن نہیں — ہمیں خود نہیں بدلنا ، ہم چاہتے ہیں کہ ، دوسرا پہلے بدلے nnچوتھا پہلو nشوبز انڈسٹری یعنی ایکٹر ڈائیریکٹرز وغیرہ بہت شورکررہے ہے ، nکہ پاکستانی فلموں کو چانس دینا چاہئے ، ڈاکٹر سٹرینج کچھ توقف کے بعد ریلیز کردیتے ، پاکستانی فلم انڈسٹری کو سپورٹ ملتی وغیرہ وغیرہ ، nان سب سے یہ پوچھآ جائے ، تم لوگ بھیڑ چال پہ مبنی فلمیں بناتے ہو، وہ بھی کوئِ خاص مواد نہیں ہوتا، بس لڑکی ، سستا مذاق ، ایک ہی شکلیں ، اور چیپ قسم کا مواد ، اور دلیل یہی ہوتی ہے ، کہ ہماری سوسائٹی یہی دیکھنا چاہتی ہے ، ، (چند فلمیں اس بھیڑ چال سے ہٹ کر ہیں )nتو ان لوگوں سے پوچھا جانا چاہئے ، کہ ، جب کوئی تمھارے پاس ، الگ آئیڈیا لے کر آتا ہے ، بھیڑ چال سے ہٹ کر کہانی لے کر آتا ہے ، جس میں ، گلیمر نسبتا کم ہو ،کہانی زیادہ ہو ، substance زیادہ ہو ، تو کیا تم لوگ ، اسے سپورٹ کرتے ہو ، کیا تم لوگ ، نئے ٹیلنٹ یا نوآموز ٹیلنٹ کو چانس دیتے ہو ،
جب تم لوگ ایسا نہیں کرتے ، تو تم لوگوں کا شکوہ ، بہرحال بےکار ہے کہ ہمیں سنیما مالکان نے چانس نہیں دیا۔۔nnنوٹ : اصل شعور عوام میں لاو، جس کے پاس وقت بھی ہے ، اور پیسا بھی ، وہ بیک وقت دونوں طرح کی فلمیں ساتھ دیکھ سکتی ہے ، لیکن وہ زیادہ تر عامر لیاقت والی ویڈیوز دیکھنے میں بزی رہی –

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.