پوسٹ – 2016-11-11

اچھامزے کی بات پتا ہے کیا ہے ؟
ٹیکنالوجی کے خلاف بکواس زیادہ تر وہی کرتے ہیں جواس کو استعمال کرکے کچھ بھی ایسا نہیں کرتے کہ کچھ نیا کیاجاسکے مثلا آپ خود بتاو جو شخص سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ وقت اس لیے لگائے کہ وہ کچھ دھندا کرسکے کام کر سکے پیسے کما سکے مارکٹینگ کرسکے وغیرہ وغیرہ ۔nnکیا اس کے پاس اتنا وقت ہوگا کہ وہ کچھ فالتو کرے یا کم از کم کچھ نہ کرنے والوں کی طرح سوشل میڈیا کو لتاڑ ہی سکے؟ یعنی کہ یہ وقت کا ضیاع ہے وغیرہ وغیرہ ۔تو پیچھے رہ کون گیا ؟ ظاہر ہے وہی جو بیچارے کاپی پیسٹ سے زیادہ سوچ نہیں پاتے ۔۔ میرے آپ جیسے فارغ اور بے روزگار اور ظاہر ہے پیچھے رہنے والے کتے گاڑیوں کے پیچھے بھاگا ہی کرتے ہیں کبھی ڈرائیو نہیں کر پاتے ۔ اب یہ فارمولا ذہن میں رکھیں اور ٹیکنالوجی اور ایجادات کو نوٹ کر کے وہاں فٹ کرتے جائیں شروع کریں پہیے سے اور آئیں کمیونیکشن کے جدید ذریعے تک ۔۔ رکھتے جائیں اور نوٹ کرتے جائیں کہ جو لوگ ٹیکنالوجی کو برا کہنے پر کمر بستہ رہتے ہیں ان کا ڈائریکٹ لینا دینا کیا ہوتا ہے اس مخصوص ٹیکنالوجی سے ۔۔جواب خود کھڑا کر کے ۔۔ آئی مین کھڑا ہو کر ارے یار کیا لکھنا تھا۔۔ ہاں جواب خود سامنے کھڑا ہنس رہا ہوگا

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.