یک نہ مشت دو دو مشت

میڈیکل کالج والوں کی ایک ہی کلاس میں اتنی لڑکیاں ہوتی ہیں جتنی انجینئرنگ والے زندگی بھر یک مشت نہیں دیکھ پاتے  وہ بھی روزانہ کی بنیادوں پر۔ سوائے کانوکیشن یا شادی کی دعوتوں کے یا پھر ٹی وی میں ۔اور ۔وہ بھی روز کہاں ہوتے 🙁 ۔۔اور تو اور،  بدقسمتی سے بندہ اگر الیکٹرونکس یا سول انجینئرنگ کا طالب علم رہا ہو تو وہ بے چارہ ، عمر کے ہر ہر حصے میں ، خواتین کو ایسے دیکھتا ہے جیسے جیسے جیسے ۔۔ جولائی کا مہینہ ، بغیر سحری کا روزہ سبی/جیکب آباد کی گرمی، شدید لوڈ شیڈنگ اور افطار سے پانچ منٹ پہلے ٹھنڈے میٹھے خوشبودار پانی کا نظارہ ۔دورہ جے ایس ایم یو – JSMU – کراچی –  جون دوہزار سترہ

 

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.