پوسٹ – 2017-12-26

لبرل خواتین گھیرنے کا تازہ نسخہ:n———————————-nکلبھوشن یادو کی بیوی کو اس سے گلے نہیں ملنے دیا— انسانیت بھی کوئی چیز ہوتی ہے ۔۔ ایک ماں کو اس کے بیٹے سے الگ کیا ہے ایک شوہر کو اس کی بیوی سے دور کیا ۔۔ آخر اس کا قصور ہی کیا ہے — ؟
بی ایل اے سے دوستی ہی تو تھی ، کراچی میں گٹککا ہی تو سپلائی کرتا تھا۔۔ حسین کے ساتھ پٹیل لگا ہو اور بندہ ایران سے پار ہو رہا تو، امن کی آشا کا اتنا بھی حق نہیں ۔۔؟n چند سو گھرانے ہی تو برباد کیے ہیں۔۔ صرف ملک ہی تو توڑنے آیا تھا۔۔ کیا ہوگیا اگر پاکستان میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک منظم کر رہا تھا ؟ یہ بھی کوئی بات ہوئی بھلا ؟
جس پر کسی کو اس کی فیملی سے دور کردیا جائے ۔۔؟n nاس تمہید کے بعد فوجیوں کی برائیاں کریں ۔۔ آہستہ آہستہ پاکستان کے وجود پر سوال اٹھائیں ، پھر وہی پرانا راگ — اس ملک نے ہمیں دیا ہی کیا — اور ہاں مولویوں کی گوشمالی کرنا مت بھولیے گا۔
نوٹ: گوشمالی میں نے نیا نیا سیکھا ، اب کافی رگڑوں گا اس لفظ کو-

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.