پوسٹ – 2018-01-01

موٹر کی ٹر ٹر اور گراونڈ فلور کے باسیn———————————nnگراونڈ فلور پر رہنے کے فیوض وبرکات میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں nnپوری بلڈنگ میں مہمان کسی بھی فیملی کا آئے — بائے ڈیفالٹ دروازہ آپ کا ہی بجائے گا۔۔
بھکاریوں کے لیے — گراونڈ فلور سے اوپر والے فلور — وجود ہی نہیں رکھتے nبھولے بھٹکے راہی، کے لیے گراونڈ فلور پر لوگ نہیں — گوگل میپ رہتا ہے ۔
سفری سیلز مین بھی گراونڈ فلور والوں کے دولت مند سمجھ کر — انہیں کے سامنے سب کچھ بیچ باچ کر– سیلز مین آف دی منتھ کا خطاب پانا چاہتے ہیں ۔
ہاں اگر کوئی خوش شکل سفری سیلز وومن غلطی سے بھی آجائے تو بالائی منازل سے کوئی نہ کوئی نمودار ہو کر -n”نہیں چاہئے” nکا نعرہ لگاتا ہے اور گراونڈ فلور کے باسی — باسی رہ جاتے ہیں ۔
گلی سے گزرنے والی ہر بائیک ، چھابڑی والا ، ریڑھے والا ، گلوکار فقیر، ٹین ڈبےوالا ۔۔ بھی گاہے گاہے کانوں کو خراج تحسین پیش کرتے گزرجاتے ہیںnnاور سب سے بڑھ کر– گراونڈ فلور پہ رہنے والوں کی زندگی کا مستقل فیکٹر۔
جی ہاں زندگی انہیں جملوں کے گرد گھومتی ہے nٌ
پانی آگیا ؟ ٹینک بھر لو nپانی بند ہوگیا– والو بند کرلو
ٹینکی خالی ہوجائے گی — موٹر چلا دو
ٹینکی اوور فلو جائے گی — موٹر چلا دو
آج واشنگ مشین لگے گی ۔۔ اس لیے موٹر ٹائم سے چلا لینا
آج جمعہ ہے یاد سے پانی بھرلیناnnجی کیسا ؟ ایسا ہی ہے نا ؟ nاس پوری تفصیل مٰیں سوچ سوچ کر ایک مزے دار بات ہے — nجس سے گراونڈ فلور والے ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔۔
وہ کیا ؟ سوچو سوچو۔۔ nnاگر موٹر خراب ہوجائے اور پانی بھر بھر کر اوپری منزل پر لے جانا پڑے اور بلڈنگ ہو آٹھ منزلہ جس میں لفٹ بھی نہ ہو — nاب سوچیں گراونڈ فلور والوں کے مزے ۔۔
اس کے علاوہ– وینٹی لیشن مناسب نہ ہوتو گرمیوں میں تکہ بوٹی ہوجاتی ہے nاور سردیوں میں اندرونی کمروں میں نارمل ٹیمپریچر–۔
ہے نا ؟

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.