پوسٹ – 2018-03-13

بے ہنگم n————————————nnوہ فقیرنی روز میرا رستہ روکتی تھی ، nاس کا ہاتھ مانگنے کے بجائے طلب کے انداز میں پھیلتا تھا عجیب سی تھی چہرا دکھاتی نہیں تھی جسم چھپاتی نہیں تھی nایک دن میں بھنا گیا nکہا کیوں ٹوکتی ہو nپتہ ہے کہ میں کچھ نہیں دوں گا
کہنے لگی اسی لیے تو مانگتی ہوں کہ تو نہیں دے گا بہت پکا ہے روز روز مانگ کر روز روز نہ لے کر جو چیز مچلتی ہے اسے احساس کہتے ہیں nمیں کنفیوز ہوگیا
ایک دن میں گھر سے سکے لیے نکلا اور اس کے سامنے ڈھیر کردئے nاب وہ وہاں نہیں ہوتی nشاید طلب پوری ہونے پر احساس مر گیا تھا nمیں نے سکے رکھنا ہی بند کردئے nاور فقیرنیوں کو دیکھنا بھی nعجیب بے ہنگم ساخلوص تھا اس کا nسکے لیے بغیر ہی چلی گئی

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.