امت مسلمہ کے گردوں کا دردn————————————————–nnپہلے ایسٹ انڈیا کمپنی اور اب ایسٹ چائنہ کمپنی کا رونا رونے والے ، تاریخ کے کوڑے دان میں پھنسے “ہم زندہ قوم” کا صمد بونڈ سونگھ کر امت مسلمہ کا درد گردوں میں محسوس کر کے مردانہ امراض کا شکار ہونے والے افراد سے گزارش ہے ۔nn”یہ جو سگنلوں پر سگنل توڑتے ہیں ، یہ جو رانگ سائڈ سے آکر بھی گھورتے ہیں ، یہ جو چھالیہ پانچ روپے کی بیچتے ہیں ، یہ جو آٹھ کی سگریٹ دس کی ، اور دس کی سگریٹ بارہ کی کر کے بیچتے ہیں کیوں کہ اطراف میں کوئی اور پان کی دکان نہیں ہوتی ، یہ جو چوک چوراہوں پر ایک دوسرے کی ماں بہنیں رگڑتے ہیں ، یہ جو سوٹڈ بوٹڈ ہو کر قانون شکنی کرتے ہیں ، یہ جو لفٹ سے نکلنے والوں سے پہلے گھسنے کی کوشش کرتے ہیں ، یہ جوپڑھے لکھے ہو کر مارکیٹ میں بزنس کے نام پر ایک دوسرے کی کاٹ کرتے ہیں ، یہ جو فیس بک پر ایمان کو فرقہ فرقہ کرتے ہیں ، یہ جو لیڈروں کی شخصیت پرستی کرتے ہیں اس حد تک کرتے ہیں کہ پاکستان تک کو کنارے لگا دیتے ہیں- یہ سب چائنہ سے نہیں آئے ہوتے ، نہ ہی یہ اشرافیہ کے نمائندے ہوتے ہیں ۔۔ ہر چیز اشرافیہ پر ڈال کر ، خود مظلوم بن جانا، یہ اس بات کی علامت ہے ، کہ میں سب سے بڑا معصوم و مظلوم ہوں اور باقی پوری دنیا میرے خلاف ہے اور میرے حق پر ڈاکہ ڈالتی ہے ، لیکن جب رش میں پھنسوں گا تو بجائے صبر کے ہارن مار مار کر سامنے والے کے دماغ کو پلپلا کروں گا کیوں کہ وہ میرا حق ہے ۔۔ سگنل توڑوں گا ، رانگ سائڈ سے آوں گا ، پھر بھی رائٹ والے کو گھوروں گا ۔۔ لیکن جب وی آئی پی موومنٹ مجھے کتا کر کے سڑک پر روکے گی تو اشرافیہ غلط ہے ۔۔ nکوئی چائنہ کا سی پیک سے متعلق شخص میرے ہم وطنوں کی پھینٹی لگائے گا ، ان ہم وطنوں کی جن کو میں “سب چو_یا ہیں” کے نام سے یاد کرتا ہوں اور وہ سب کہتا ہوں جو اوپر لکھا۔۔
لیکن کوئی باہر سے آکر کچھ کرے تو میں اپنے ان ہم وطنوں کا سگا بھائی پھر میرے اندر کا دس روپے والا امتی بھی جاگ جائے گا ۔
بہرحال مرچیں لگاتی پوسٹ ہے ۔۔ اتنی کافی ہے ۔۔ nnاس پوسٹ کو حسن نثارانہ نہ سمجھا جائے ۔
پوسٹ – 2018-04-05
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد