پوسٹ – 2018-04-15

گوگل کی سرچ ٹرمز اور کائنات کے سربستہ رازnn———————————————————nnسربستہ کا مطلب مجھے نہیں پتا، لفظ کی ساخت بتا رہی ہے کہ شاید بند بستہ ، سکول بیگ، زپ لگی ہوئی چیز جس کو کھول کر کچھ برآمد کیا جائے ، یعنی راز آشکار ہو ، وغیرہ وغیرہ ۔۔ خیر یہ موضوع نہیں، نہ مشکل اردو سیکھنا اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ موضوع بہرحال کچھ اور ہے اب آگے بڑھتے ہیں موضوع یہ ہے کہ ، کسی بھی موضوع سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے آج ہم جب گوگل پر جو لفظ ٹائپ کرتے ہیں اسے ٓ”کی ورڈ” کہا جاتا ہے یہ بات سب ہی کو معلوم ہے ۔ جس کو یہ بھی نہیں معلوم وہ فیس بک پر جس قسم کی حرکات کرتا پایا جاتا ہے ان میں سے ایک حرکت یہ بھی ہوتی ہے nn”کمنٹ میں سات لکھیں ، تصویر میں موجود لڑکی آپ کی طرف پلٹ کر دیکھے گی”۔nnبہرحال جن افراد کو گوگل کی ورڈز کا معلوم ہے اور وہ اس سے استفادہ بھی کرتے ہیں، وہ اس لفظ کی اہمیت اور حرمت سے بھی واقف ہوں گے کہ آج کل سب کچھ ہی گوگل سے مل جاتا ہے ، اور ظاہر ہے وہ بھی آپ ہم جیسے انسانوں نے ہی لکھ لکھ کر ڈالا ہوا ہے ، انفارمیشن کا ایک سپر نووا ہے جو بڑھتا چلا جا رہا ہے، تکنیکی اور سائنسی تفصیلات سے بور کئے بغیر مدعے کی بات بس اتنی ہے کہ، nnکیا یہ بات درست نہٰں کہ آج کے دور میں کوئی بھی نالج یا انفارمیشن حاصل کرنے کے لیے آپ کو بس اس ریسرچ، اس موضوع اور اس زمرے کا نام معلوم ہو، باقی علم/انفارمیشن آپ کی انگلیوں کے پوروں میں سمٹ آتا ہے ۔ بشرطیکہ کہ لائٹ آرہی ہو اور انٹرنیٹ چل رہا ہو، ورنہ لوڈ شیڈنگ نے بہت سوں کے اندر کی آنکھ کھول دی ہے ، وہ اندھیرے میں ہی مراقبے اور گرمی میں خدا سے لو لگائے رکھتے ہیں nnجب جب یہ سوچتا ہوں کہ کسی بھی علم کے درازے سے انٹری کے لیے نام / کی ورڈز ، کتنے ضروری ہیں تب تب قرآن کی وہ آیت میرے اندر روشنی بھر دیتی ہے nn”) اللہ تعالیٰ نے آدم کو تمام اشیاء کے اسماء (نام یا صفات و خواص) سکھا دیئے”nnیہ آیت اور اس کا ترجمہ اکثر دماغ میں ابھرتا تھا تو یہ سوچتا تھا کہ صرف نام یا خواص سکھانے سے کیا ہوا ہوگا ؟ اس میں کوئی شک یا شبہ نہٰں تجسس کہہ سکتےہیں ، اس سوال کا جواب یوں ملا کہ کسی بھی موضوع کو پڑھنے کے لیے ، سمجھنے کے لیے اس کا محض نام جاننا کافی ہوتا ہے ، باقی دروازے ۔ باقی راز۔ اللہ تعالی ، انسان کی لگن کی شدت دیکھ کر کھول ہی دیتا ہے ۔nnپھر سمجھ آتا ہے کہ “اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے”nnکا مطلب درحقیقت ہے کیا۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.