قندوز کے حافظ قرآن بچوں کی شہادت کا دکھ، وفاق المدارس کے امتحانات کی تصاویر دیکھ کرقدرےہلکا ہوا ہے ۔۔
شہادت ویسے تو دکھ کی بات نہیں ، بلکہ خوشی اور مبارک بادیں بانٹنے کا وقت ہوتا ہے ۔ لیکن معصوم بچوں اور پھر جن کے سینوں میں شمع قرآن روشن ہوں ، ان کو شاید ، مصنف قرآن ، کے روبرو ہی جگمگانا تھا، اور شاید اس کثیف دنیا میں ہمارا ان کا ساتھ اتنا ہی تھا، بس ایسے لمحات غم زدہ نہ بھی ہوں لیکن بوجھل ضرور ہوتے ہیں ۔ کہ یہ سب ہونے کے بعدبھی ہم ہی دہشت گرد ، ہم ہی ظالم ۔۔ مدعا پرانا ہوا ، زخم بہرحال تازہ ہے ، جس پر ٹھنڈک ، عارضی ہی صحیح ، لیکن وفاق المدارس کے امتحانات کی تصاویر نے ڈال دی ۔
اللہ ہر گھر ہر خاندان ، سے حفاظ اور عالم بالعمل کے گروہ نکالے
اور علمائے سو سے محفوظ رکھے ، چاہے سیاسی ہو ں یا جمعراتی۔ — nکہ وہ تیر آزمائیں اور ہم جگر اور اپنے جگر گوشے بھی ۔۔
پوری امید ہے ، اس دنیا میں خدا کا انکار کرنے والے ان سب ملحد، لبرل وغیرہ کو مختلف مقامات پر مرچوں کی دھونی جیسی کیفیت آرہی ہوگی یہ تصاویر دیکھ کر — یہ وہی لنڈے کے کالے انگریز ہیں ، جو کسی اسٹیفن ہاکنگ وغیرہ کے مرنے پر فورا جنت پر ایمان لے آتے ہیں اور ایمان کی دولت کے بغیر اس دنیا سے جانے والے منکر خدا کو بھی زبردستی جنت میں دھکیلتے ہیں ، یہ لبرلز جو قندوز کے بچوں کی شہادت پر پھبتیاں کس رہے تھے ، اور کہتے تھے کہ اچھا ہوا یہ مرگئے ورنہ انہوں نے بڑے ہو کر خود کش بمبا ر ہی مرنا تھا، یہ انسانیت کے جعلی ٹھیکیدار، یہ کتے بلے کی موت پر بے قرار ہوجانے والے ۔۔ یہ مسلمانوں کی موت پر خوش ہونے والے ۔۔ یہ حفاظ کرام کی موت پر بغلیں بجانے والے ۔۔ ذرا سوچیں ان بے نوا اور دم کٹے خنازیر کا کیاحال ہواہوگا جب یہ تصاویر ان تک پہنچے گی کہ جن میں صف در صف ، جب ایک گروہ کی شہادت کے بعد دوسرا گروہ ، وفاق المدارس کے امتحان دے کرمنتظر ہیں کہ کب اللہ ان سے اپنے دین کا کام لے لے ۔۔
جیسا کہ سورہ احزاب کی آیت ہے nnایمان والوں میں سے ایسے آدمی بھی ہیں جنہوں نے الله سے جو عہد کیا تھا اسے سچ کر دکھایا پھر ان میں سے بعض تو اپنا کام پورا کر چکے اور بعض منتظر ہیں اور عہد میں کوئی تبدیلی نہیں کیnnاللہ اپنے انبیا کے ان ورثاء کے علوم کو برکت اور عافیت کا باعث بنائے اور ہمیں بھی ان سے فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین ۔۔ کہ انہیں کی وجود کی برکات اور فیض سے اس معاشرے پر خیر و سلامتی نشر ہوتی ہے ۔۔ ورنہ کام تو ہمارے ایسے ہیں کہ بارش بھی صرف جانوروں کے لیے اور ہوا بھی پودوں کے لیے چلے ۔۔ nانشااللہ
پوسٹ – 2018-04-19
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد