چھاپ تلک سب چھین لی رے ۔n————————————————————nnڈاکٹر ہارلین کوئنزل عرف ہارلے کوئن ، عرف جوکریس ، nاور جیک نیپئیر عرف جیک نیپس ، عرف جان ڈو ، عرف کلاون پرنس آف کرائم عرف جوکر
ان دونوں شہرہ آفاق کرداروں کا رشتہ مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا تھا کہ ایک سائیکاٹرسٹ جو اسائلم میں جوکر نامی مجرم ذہن مریض کی کاونسلنگ کے لیے جاتی ہے لیکن باہر نکلتی ہے تو اسی کے رنگ میں رنگ جاتی ہے،n ایک ماہر نفسیات کی ایسی کایا پلٹ آج ناہید اختر، اور مہناز کی آواز میں امیر خسرو کا یہ سدا بہار کلام سنتے ہوئے سمجھ آگئی nnچھاپ تلک سب چھین لی رے مو سے نیناں ملائی کے nnیہ ماننا پڑے گا کہ ۔
عشق مجازی اگر کوئی چیز ہوتی ہے۔۔ تو واقعی ان دو کرداروں میں جھلکتی ہے ۔nnپریم بھٹی کا مدھوا پلائیکے nمتواری کردی نی رے موسے نیناں ملائیکے nnاور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دونوں کردار nایک سین میں ایک دوجے کو آزمانے کے لیے باقاعدہ ایک کیمیکل بھٹی میں گرتے ہیں۔
بلکہ ایک دوسرے کو گراتا ہے ۔ پھر خود بھی جمپ کردیتا ہے ۔۔
اور اس کے بعد ان دنوں کے پرائمری کلر ایک دوسرے میں مدغم ہوتے دکھائی دیتے ہیں nnآخری بات : اس خاتون کی طرف ، ایلی میلی ٹیڑھی میڑھی ،صاف، ستھری ، گندی ۔۔ کسی بھی نظر سے دیکھنے کی جرات نہ کی جائے -nدیکھنے کیا سوچنے یا کچھ اور بھی کرنے کا نہ سوچا جائے ۔۔
ورنہ ؟nnمیں ہوں معمار پر یہ بتلادوں
شہر کے شہر ڈھاچکا ہوں میں nnاب ملن کا گٹکا اشتہا ہے میری nون ٹوون وغیرہ تو کھاچکا ہوں میں
پوسٹ – 2018-04-25
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد