لڑکی کا قد کتنا ہے ؟ n———————————————-nn”ارے تمہیں پتا چلا؟ وہ فرزانہ تھی اپنی کالج فیلو ؟ اس نے خود کشی کی کوشش کی ہے ؟ ”
” کیا بکواس کر رہی ہو نوشابہ ؟ یہ کیا بے ہودہ طریقہ ہے مذاق کا”۔
سمیرا کا دل دھک سے رہ گیا ۔۔ اسے لگا کہ یہ مذاق ہے ۔
دوسری طرف فون پر موجود نوشابہ کی رندھی ہوئی آواز ابھر رہی تھی ۔nn ” خدا کی قسم میں مذاق نہیں کر رہی اس کے گھر پر فون کیا تھا تو معلوم ہوا اس نے کافی ساری نیند کی گولیاں کھالی تھیں صبح جب اس کی والدہ نماز کے لیے جگانے گئیں تو گولیوں کی خالی بوتل دیکھ کر سیکنڈوں میں مسئلہ سمجھ گئیں، فیملی ڈاکٹر کے کہنے پر جناح اسپتال لے گئے اس کا معدہ واش کروایا ابھی اس کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔۔۔۔۔ ” nnنوشابہ کی آواز بھرا گئی اور وہ بات ادھوری چھوڑ کر سسکیاں لینے لگی nnاگلے دن وہ دونوں فرزانہ عیادت کے لیے گئی تو معلوم ہوا کہ nفرزانہ کئی بار “کچھ لوگ تمھیں دیکھنے آرہے ہیں” والے مخصوص کرب سے گزری تھی ۔ کبھی رنگت دبتی ہوئی ، کبھی زیادہ جہیز کی ڈیمانڈ ، تو کبھی اعلی تعلیم کے چکر میں اوور ایج ہوجانا اس کے رشتے کی رکاوٹ بن گیاnnفطرت سے کب تک لڑتی ؟ ہارمونز کا بوجھ کب تک برداشت کرتی ۔۔ پچھلی بار ایک “نہ ہونے والی ساس” نے یہ پوچھ کر اس کو پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچا دیا کہ “لڑکی کا قد کتنا ہے ۔۔” بس یہ انتہا تھی ۔ جس کے بعد اس نے خود کشی جیسا انتہائی قدم اٹھایا۔nnجی تو کہانی تو ختم ہوگئی۔۔ اب کیا ؟ کیا سوچ رہے ہیں ؟ ۔اوہ کیاnnا ب میں کچھ نصیحتیں جہیز اور ایسی تمام برائیوں کے against کروں؟۔ نہیں بلکہ یہ گھسی پٹی زنگ لگی کہانی کا مقصد یہ تھا کہ جب آپ شوہر کی جگہ اے ٹی ایم کارڈ یا سیکورٹی گارڈ تلاشتی پھر رہی ہوں ۔ آپ یا آپ کے والدین کا دماغ ۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہو۔ کہ لڑکا ایسا ہو، اتنا کماتا ہو ، اونچا عہدہ ہو اتنا حق مہر رکھے ، ایسی گاڑی ہو وغیرہ وغیرہ اور کافی سارے وغیرہ اور جہاں رشتے بنتے نہ ہوں بلکہ شوہر بھرتی ہوتے ہوں تو ایسے خاندانوں میں اندھی اور بے لگام خواہشات کے ورلڈ ٹریڈ سینٹرز پر اسی طرح کے سوال میزائل بن کر گرا کرتے ہیں۔کہn “لڑکی کا قد کتنا ہے ۔” نخرے دونوں طرف ہیں ۔ لڑکوں کو حور پری چاہئے اور لڑکیوں یا ان کے اماں ابا کو شہزادہ گلفام پلس اے ٹی ایم کارڈ جو تو پھر اللہ اللہ خیر صلا۔۔ شکو ہ نہیں کسی سے ۔۔ کسی سے گلہ نہیں۔۔ جو ہورہا ہےصحیح ہو رہا ہے اور جو ہوگا وہ بھی صحیح ہوگا۔۔
پوسٹ – 2018-05-02
ما هو رد فعلك؟
حب0
حزين0
سعيدة0
نعسان0
غاضب0
ميت0
غمزة0

اترك رد