پوسٹ – 2018-05-02

میں اور میری لیڈر گلالئی n————————————————————nnآپ کہاں سے تعلق رکھتے ہین اور کس سیاسی جماعت سے تعلق ہے ۔nnحیرت ہوتی ہے مجھے جب یہ سوال مجھ سے احباب کرتے ہین ۔
حیرت کیوں ہوتی ہے ؟ nیار یہ سوال ان سے کیا جائے جن کی معاشرے میں کوئی تاثیر ہو ، فالوونگ ہو وغیرہ وغیرہ ، میں ایک فرد ہوں ۔۔ کوئی لیڈر یا کسی قسم کا مصلح نہیں ، نہ ایسا کوئی شوق ہے ۔۔ بہرحال اس سوال کا کافی حد تک– مکمل تو نہیں پر تفصیلی جواب کچھ یوں دیا آج ۔۔nnبھائی پیدائش کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون کی ہے اور مرنے کا انتظار کرتے ہوئے آدھی عمر گزر گئی ہے– یہ تو ہوا تعلق ۔۔
اب آجائیے اس سوال پر کہ کس جماعت سے تعلق ہے — ایک تو پبلک میں ایسا سوال — کرنا ایسا ہی ہے کہ آپ کسی سے یوں کہیں – یار اپنا نکال کر دکھانا– ووٹ۔nnبہرحال میں تو ہر وقت ہاتھ میں پکڑ کر گھومتا ہوں اپنا– موقف ، کافی مواقع بھی مختلف احباب کو بتایا بھی ہے ۔۔ آج پبلک میں بھی لکھ دیتا ہوں ۔۔ nتو پڑھئے یہ مفصل جواب nnسوال : آپ کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے nnجواب: nون ٹو تھری ۔۔nnپی ٹی آئی والے منافق کہتے ہیں ، ایم کیو ایم والے جماعتی کہتےہیں،جماعتی ، فحش اور بد اخلاق کہتے ہیں ،دیوبندی آدھا شیعہ کہتےہیں ، شیعہ ، پونا شیعہ کہتے ہیں بریلوی حضرات کٹر دیوبندی کہتےہیں ، میرے دادا مرحوم جو عمر کی سنچری مکمل کر کے اس دنیا سے تشریف لے جا چکے ہیں ، ان کو میں نے بریلویوں والی ہری ٹوپی پہن کر بھی ایک مسجد میں امامت کرواتے دیکھ ہے — اور پیچھے کھڑے افراد اکثر دیوبندی یا یوں کہہ لیں کٹر سنی تھے — خیر یہ موضوع نہین — میں صرف انواع اقسام گنوارہا تھا ٓ- بہرحال کچھ کنفیوز بظاہر اسلامسٹ افراد مجھے لبرل کہتےہیں، عورتیں ٹھرکی کہتی ہیں ،ایک نے توتقریبا رے پسٹ بھی کہہ دیا، لڑکیاں لکھاری سمجھ کر قریب ہوتی ہیں اور بھکاری جان کر دور ہوجاتی ہیں لڑکے البتہ خوب قریب ہوتے ہین اور انکل بھی ۔۔ ان سب میں ہر طرح کے لوگ شامل ہیں مرشد ٹائپ بھی گورنر ٹائپ بھی ، ہاں ناموس رسالت پر ایک سخت والا موقف ہے جس پر کوئی دلیل نہین کوئی چوں نہیں کوئی چاں نہیں ۔ اب سیاسی جماعت کا سوال ہے تو پھر ووٹ کی بات بھی بتا دوں ، الیکشن کو سیلیکشن سمجھتا ہوں اس لیے nووٹ پچھلے سیلیکشن میں پی ٹی آئ کو دیا تھا اور جماعت کو بھی دیا تھا– بلکہ دوووٹ کینسل بھی کئے تھے — اب چار بار کیسے دیا تھا — یہ مت پوچھئے گا   nٹھپے مافیا کے ساتھ تو دانت کاٹے کی یاری ہے، کیوں کہ آدھی عمر کراچی میں گزاری ہے ۔۔ ہاں پھر الیکشن کے فورا بعد جو دھرنا پی ٹی آئی نے دھاندھلی کے خلاف مغرب کے وقت شاہراہ فیصل ، نرسری پر دیا تھا ۔ — اس میں بھی لڑکیاں دیکھنے چلا گیا تھا– لڑکیاں دیکھنے گیا تھا ، یہ آنکھوں کی نیت تھی — اور دل کی نیت یہ تھی کہ دھاندلی کے خلاف جو بھی سیاسی جماعت بات کرے اس کا ساتھ دوں گا– دھرنے میں شریک ہو کر ہی سہی ۔ سوائے ایم کیو ایم وغیرہ کہ ، کہ یہ سیاسی جماعت نہیں مافیا ہے nاس بار کے الیکشن میں اگر ووٹ ڈالنے کا موڈ ہوا تو کافی بار کہہ چکا کہ nمیری لیڈر گلالئی ہیں nانہیں ہی ڈالوں گا– ووٹn یہ کافی نہیں ہے – لیکن ناکافی بھی نہیں ہے — اس لیے اب تک کے لیے اتنا ہی — ملتے ہیں بریک کے بعد ۔۔
میں اور میری لیڈر گلالئی ، تحریک نفاذ بلند حوصلے۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.