پوسٹ – 2018-05-02

عورت کی پرستشn———————————————n”یار میں ایک عورت پرست آدمی ہوں سمجھا”n”او بھائی خیال کر کچھ ۔۔ پرستش ، پوجا کو کہتے ہیں۔ اور پرستش خدا کی ہوتی ہے ۔۔ مخلوق کی نہیں ۔۔ “nڈان انگریزی کے چکنے صحافی نے اردو میں ٹانگ اڑانے کی کوشش کی –n”دیکھ یار بات سن — تو نا اصل میں بہت چکنا ہے ، عمر میں مجھ سے چھوٹا بھی ہے ، تیرے سینے پر بال بھی نہیں ، تیس سال کی عمر کراس کرنے کے باوجود تجھے دیکھ کرایک خوبانی کا خیال آتا ہے ، ایسا لگتا ہے تازہ دودھ پر بالائی ، تیرے ہونٹ سٹرابری جیسے لگتے ہیں ۔۔ اب یہ سب وجوہات ہیں جس کی بنا پر میں تجھے کچھ نہیں کہہ رہا — بس اتنا بتا رہا ہوں کہ پرستش کا مطلب صرف پوجا نہیں ہوتا، بلکہ تعظیم وتوقیرہوتا ہے، حتی کے تیمارداری بھی پرستش کے معنوں میں شامل ہے ۔۔ سمجھا ؟اور ہاں ایک بات اور سمجھ لے nکیا؟n ڈان کے انگریزی ادب سے ماخوذ صحافی کی ہری آنکھیں تھوڑی سی باہر آگئیں ۔nn” تو جب ڈان اردو میں جاب کرے گا تب بات کرنا– تم انگریزی کالم نگار کم از کم اردو کے چھابے میں نہ ہاتھ مارو– مان لیا میری اردو ویسی نہیں جیسی ہونی چاہئے ، یعنی مشکل ۔۔۔ ویسی بھی نہیں کہ جس میں، مشکل مشکل لفظ حلق بلکہ آنت سے نکال کر ق یا خ یا ع بولنے کے لیے سر دھڑ اور جڑ کی بازی لگا دوں ۔۔ اور پھر سامنے والے کو حقیر کردوں کہ ابے جا تجھے تو اردو بھی نہین آتی– لیکن اتنی ضرور ہے کہ تیرے جیسے چکنے پپو برگر بچوں کی تصحیح ضرور کردوں ۔آئی سمجھ ؟ بول نا — اب منہ میں پرستش لے کر بیٹھ گیا ہے کیا ؟ ۔۔nnابے بس کر یار– کیا ہوگیا ہے ۔۔ میں نے تو ایک سیدھی بات کی ہے ” ۔ چکنا تنک کر بولا۔nn”ہاں تو میں نے بھی ایک سیدھی بات ہی کی ہے بس تھوڑی لمبی ہوگئی اس لیے تجھے فیل زیادہ ہوگی۔”nnاچھا تو تو عورتوں کی عزت اور توقیر کرتا ہے ؟۔۔ تعظیم کرتا ہے ۔۔؟ اس سینس میں تو نے اپنے آپ کو عورت پرست کہا ہے ۔؟چکنے نے اب ٖصحافی پنے کا مظاہرہ کیا ۔۔ اور سوال جھاڑنے لگا- بلکہ اکثر صحافی سوال کرتے نہیں، ان کے نکل جاتے ہیں ۔۔ بہرحال یہ ان صحافیوں میں سے نہیں تھا اس لیے میں نے جواب بھی دے دیا اور کہا کہ n” یار اب تو ایک الگ موضوع کھول رہا ہے — اگر تو پرست اور پرستش کے چکر میں نہ پڑتا اور اسی عورت والے موضوع پر رہتا تو پھر تیرے اس سوال کا جواب میں دے دیتا ۔۔ ابھی صرف لفظ اور اس کے مطلب پر رہ- — عورتوں پر بعد میں آتے ہیں — بلکہ میں اکیلا ہی آجاوں گا– تو چپ چاپ پاپے کھا ، ڈبل روٹی کھا ، کلرکی کر ، زن مریدی کر اور خوشی سے پھول جا۔
یارتو دفع ہونے کے کتنے لے گا- nدو عورتیں اور جتنے تو دے سکے ۔ میں اطمینان سے اپنا کھجانے لگا سر ۔
جا کنجر
اوکے بائے

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.