پوسٹ – 2018-07-02

یہی تو اس منحوس ماری محبت کا مسئلہ ہے نا — یہ ڈور لمبی کرتی رہتی ہے ۔۔ یہ روکتی نہیں ، ٹوکتی نہیں ، یہ جانے دیتی ہے ، یہ کہتی ہے جا جس سے بات کرنی ہے کر ، جس پہ ٹھرک جھاڑنی ہے جھاڑ ، جس کے ساتھ سونا ہے سو۔۔ جسکو اپنانا ہے اپنا– ذلالت کر ، مرد بن بن کر تھک جا ۔۔ دانت نکوستے نکوستے ڈاڑھ نکلوا لے – عورت کے دوپٹوں کی خوشبو سے نہا، اس کے پسینے کا صابن استعمال کر ۔۔ کر جتنا کرنا ہے ، ہوجا جس در کا کتا ہونا ہے ، جس گھاٹ پہ منہ مارنا ہے مار۔۔ تھک جائے تو آجانا– رات کی روٹی ساتھ کھائیں گے ۔
یہ آزادی میں قید کرتی ہے ۔پھر چاہ کر بھی بندہ سوچتا ہے اتنی پیٹ بھری آزادی ۔۔ مجھے تو بھوک کی بھوک بھی نہیں لگ رہی ۔۔ اتنی تکمیل کا کیا میں کروں گا- ؟ nپھر محبت کسی خرانٹ نائکہ کی طرح ہنستی ہے اور ہوس زیر ہوجاتی ہے ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.