پوسٹ – 2018-08-21

یار ویسے ان سائنس کھودنے والوں کو خود انہیں کے ہاتھوں جو ذلت نصیب ہوئی ہے وہ کمال ہے ۔nnاب نیوٹن کہتا تھا کہ کوئی چیز ایکسٹرنل قوت کے بغیر حرکت میں نہیں آسکتی ، شاید ٹیسلا کہتا تھا کہ دنیا صرف کشش ، فریکوئنسی اور لہروں کا کھیل ہے یعنی ایک طرح سے انرجی والی بات ہی کی اس نے بھی ۔nnدوسری طرف یہ ہر وقت بگ بینگ کے سوراخ میں گھسے رہتے ہیں ، کوئی صاحب مجھے کسی ایسی تھیوری سے آشنا کردیں کہ جس میں یہ بیان کیا گیا ہو کہ nبھائی بگ بینگ جو وقوع پذیر ہوا ، اگر ہوا ، چلو مان لیا کہ ہوا ایک لمحے کو مان لیا کہ ہوا ، تو آپ کا بگ بینگ تو پھر نیوٹن کی پیدائش پر ایک لعنت ہے جو کہتا تھا کہ کوئی سوئی بھی کسی اکسٹرنل فورس کے بغیر موو نہیں کرسکتی ، تو بگ بینگ سے پہلے جب کچھ نہیں تھا سارا مادہ ، انرجی ایک نقطے پر مرکوز تھی ۔ تو باہر کون سی اسی قوت تھی جس نے بگ بینگ کو رو بہ عمل کیا ۔۔nnاچھا مجھے پتا تو ہے کہ بلکہ ایمان ہے ، ایمان ہونے کے لیے پتا ہونا یا مشاہدہ ہونا ضروری نہیں — بہرحال ، بگ بینگ اگر ہوا تو اس کے پیچھے نیوٹن کے فلسفے کے مطابق کوئی فورس تو ہوگی نا — تو کیا وہ فورس ” کن فیکون” نہیں تھی ؟
چلو اگر نہین تھی ، تو مجھے بگ بینگ کا کوئی شوقین یہ سمجھا دے کہ پھر کس چیز نے بگ بینگ کو ٹھڈا مارا تھا یعنی کس فورس نے ایکٹ کیا تھا کہ چل بھئی کام پر لگ جا– — میں سائنس کا طالب علم بننا چاہتا ہوں مجھے یہ جواب دلوادیں پلیز۔ نا– دلوائیں نا– کوئی لبرل خاتون سمجھا دئے تو میں سمجھنے کو تیار ہوں ۔ سوائے ماروی سرمد کے ۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.