پوسٹ – 2016-11-15

اس پوسٹ کے دومقاصد ” ہیں” اور ایک مقصد” نہیں” ہے nnجو دو مقاصد ہیں وہ مندجہ ذیل ہیں ۔nnپہلا مقصد: حدیث کافی حیران کن اور تفصیلی تھی تو سوچا شئیر کرلوں کیوں کہ اس کے اکثر حصے ہم آدھے ادھورے پڑھ بھی لیتے ہیں اور ذکربھی کرلیتے ہیں ۔ مثلا ٹیڑھی پسلی وغیرہ ۔۔ nnدوسرا مقصد: رشتے میں غلطی کسی کی بھی ہو ۔۔ پنکچر دل ہوتا ہی ہے اور پسلی لہو لہان ۔۔ یعنی ٹوٹ جاتی ہے جذباتی یا روحانی کسی بھی طرح ۔nnجو مقصد نہیں ہے وہ یہ ہے کہ اس سٹیٹس سے عورت کو لتاڑنا مقصد نہیں اور عورت کو قصور وار ٹہرانا بھی مقصد نہیں۔ اس کے لیے الگ سے اسٹیٹس کافی ہوتے ہیں ۔۔ خیر تو اب پڑھئے اسٹیٹس nnمیری وال اس قابل تو نہیں کہ آنحضرت کے ارشاد مبارکہ ٹائپ کرنے کی جسارت کروں nپر یہ بڑی تفصیلی اور دلچسپ حدیث ۔۔ کم علمی کی بنا پر دل کے نزدیک والی بات نئی تھی میرے لیے ۔۔ ٓ تو سوچا کہ سب کی نالج میں آجائے اور جس کو پتا ہے اس کے لیے ایک ریفریشر کورس ہوجائے ۔۔ nnحضور اقدس ﷺ نے ارشاد فر مایا کہ عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو کیونکہ عورت پسلی سے پیدا کی گئی ہے اور پسلی ( کی ہڈی) میں زیا دہ ٹیڑھا پن اس کے اوپری حصہ میں ہوتا ہے ۔ لہٰذا اگر تم اسے سیدھا کرنا چاہو تو اسے توڑ دوگے اور اگر اس ٹیڑھے پن کو رہنے دوگے تو وہ بر قرار رہے گا لہٰذا تم عورتوں سے حسن سلوک سے پیش آؤ۔ ( بخاری کتاب الانبیاء ، مسلم کتاب الرضاع ۲؍ ۱۰۹۱)ایک حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے فر مایا کہ عورت پسلی کی ہڈی کی طرح ہے اگر تم اسے سیدھا کرنا چاہو گے تو تم توڑ دو گے اور اگر اس سے فائدہ اٹھانا چاہو تو تمہیں اس کے ٹیڑھا پن کو برداشت کرتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھانا ہوگا( بخاری کتاب النکاح ۶؍ ۱۲۵nnنوٹ: مجھے اب سمجھ آیا کہ لڑائی جھگڑے میں اگر مکہ پسلی پر لگے تو سب سے پہلی وہی پسلی دل کو پنکچر کرتی ہے جو نزدیک ترین ہو ۔۔ اس بات کی عکاسی کافی ایکشن فلموں میں دکھائی جاچکی ہے اور ڈاکٹرز وغیرہ کو تو پتا ہی ہوتا ہے اس سب کا ۔ اب سمجھ آیا جو عورتیں دل کے قریب ترین ہوتی ہیں چاہے کسی بھی رشتے میں ہوں ۔۔ ان کی بات غیر عورتوں کی نسبت زیادہ کیوں چبھتی ہے ۔۔

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.