پوسٹ – 2019-07-19

Keystone habitsnnکلیدی/بنیادی عادات پہ توجہ دیجئے،
کی سٹون یا کلیدی عادات، ان عادات و اطوار کو کہتے ہیں
جن کو اپنی شخصیت کا حصہ بنانے سے ، آپ کی زندگی پر، کثیر الجہتی یعنی ملٹی ڈائمنشنل اثرات پڑتے ہیں، یعنی اگر آپ کو تیراکی کا شوق ہے تو آپ لامحالہ ، سانس کی مشقوں اور یوگا وغیرہ کی طرف ضرور مائل ہونگے، گویا ، آپ نے ایک عادت کو اپنایا، اور اس نے دوسری چیزو ں کا چین ری ایکشن بھی شروع کردیا۔
ورزش اس کی بہترین مثال ہے، ورزش کو اپنانے کے ساتھ ہی، زندگی میں ، دوسری عادات / اثرات خود بخود در آتے ہیں۔ nجسمانی صحت پر اچھے اثرات، صحت بخش غذاوں کا استعمال، nمختلف معاملات میں ، تاخیری حربوں سے چھٹکارا۔۔ nجیسے۔ کہ سگرٹ کو چھوڑ دینا، نوشی کو پکڑے رکھنا ۔۔ nتو اس مثال میں ، ورزش ، کی سٹون عادت کہلائے گی، اور نوشی ۔۔ خیر نوشی تو زندگی ہے اپنی، عادت نہیں ۔۔ ہونہہ

💬
Zohaib's Digital Twin 🤖
Salam! میں زوہیب کا AI ورژن ہوں۔ کوئی بات کرنی ہے تو بتاؤ، مگر سیدھی بات کرنا، no drama please.